ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

لکھنو میں مایاوتی نے ڈالا اپنا ووٹ ، کہا : 300 سیٹیں جیتے گی بی ایس پی

عوام ایس پی کے خراب حکمرانی اور مرکز کی بی جے پی حکومت کی وعدہ خلافی سے پریشان ہیں اس لئے انہوں نے بی ایس پی کے حق میں دل بنالیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Feb 19, 2017 02:57 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
لکھنو میں مایاوتی نے ڈالا اپنا ووٹ ، کہا : 300 سیٹیں جیتے گی بی ایس پی
عوام ایس پی کے خراب حکمرانی اور مرکز کی بی جے پی حکومت کی وعدہ خلافی سے پریشان ہیں اس لئے انہوں نے بی ایس پی کے حق میں دل بنالیا ہے۔

لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) صدر مایاوتی نے دعوی کیا ہے کہ اترپردیش ریاستی اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور سماج وادی پارٹی (ایس پی)۔ کانگریس اتحادکو شکست ہوگی اور بی ایس پی 300سیٹوں پر کامیابی حاصل کرکے حکومت بنائے گی۔

بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے یہاں ووٹ ڈالنے کے بعد نامہ نگاروں سے کہاکہ عوام ایس پی کے خراب حکمرانی اور مرکز کی بی جے پی حکومت کی وعدہ خلافی سے پریشان ہیں اس لئے انہوں نے بی ایس پی کے حق میں دل بنالیا ہے۔ پارٹی کے سینئر لیڈر اور رکن پارلیمان ستیش چندر مشر کے ساتھ ووٹ ڈالنے آئی محترمہ مایاوتی نے کہاکہ عوام کی پہلی ترجیح امن وقانون ہوتی ہے اور اس میں صرف بی ایس پی حکومت ہی کھری اترتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ان کی حکومت بنی تو امن وقانون نظام چست درست کرنے کے ساتھ ساتھ ترقی پر خصوصی زور دیا جائے گا۔

First published: Feb 19, 2017 01:12 PM IST