உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    یوپی اسمبلی انتخابات 2022: پرینکا گاندھی نے اتحاد سے متعلق کہا- بی جے پی کو ہرانے کے لئے تمام متبادل کھلے ہیں

    پرینکا گاندھی نے اتحاد سے متعلق کہا- بی جے پی کو ہرانے کے لئے تمام متبادل کھلے ہیں

    پرینکا گاندھی نے اتحاد سے متعلق کہا- بی جے پی کو ہرانے کے لئے تمام متبادل کھلے ہیں

    کانگریس (Congress) کی قومی جنرل سکریٹری اور یوپی کی انچارج پرینکا گاندھی واڈرا (Priyanka Gandhi Vadra) نے تین روزہ لکھنو (Lucknow) دورے کے آخری روز اتوار کو آئندہ اسمبلی انتخابات سے متعلق کارکنان کو ’گرو منتر‘ دیا اور پارٹی کی حکمت عملی کا خاکہ تیار کیا۔

    • Share this:
      لکھنو: تین روزہ لکھنو (Lucknow) دورے کے آخری روز اتوار کو کانگریس (Congress) کی قومی جنرل سکریٹری اور یوپی کی انچارج پرینکا گاندھی واڈرا (Priyanka Gandhi Vadra) نے آئندہ اسمبلی انتخابات سے متعلق کارکنان کو ’گرو منتر‘ دیا اور پارٹی کی حکمت عملی کا خاکہ تیار کیا۔ حالانکہ پرینکا گاندھی نے ایک بات واضح کر دی کہ بی جے پی کو ہرانے کے لئے وہ کوئی بھی قیمت چکانے کو تیار ہیں۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ کانگریس کو اتحاد سے نقصان ہی ہوتا رہا ہے، لیکن بی جے پی کو ہرانے کے لئے سبھی متبادل کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی یہ بھی دھیان رکھے گی کہ جو بھی فیصلہ لیا جائے، اس سے اتحاد اور پارٹی کو نقصان نہ ہو۔

      پرینکا گاندھی نے اتوار کو کانگریس کے میڈیا ڈپارٹمنٹ کے چیئرمین نسیم الدین صدیقی کی رہائش گاہ پر میڈیا سے مخاطب ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ پنچایت سطح تک پارٹی کی تنظیم کافی مضبوط ہے۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال اسمبلی انتخابات کو لے کر کچھ بھی کہنا مناسب نہیں ہے۔ ہم نے جہاں بھی اتحاد کیا، ہمیں نقصان ہوا، لیکن یوپی میں بی جے پی کو ہرانے کے لئے سبھی متبادل کھلے ہوئے ہیں۔

      بی جے پی نے کیا جوابی حملہ

      دوسری جانب پرینکا گاندھی پر جوابی حملہ کرتے ہوئے یوگی حکومت میں وزیر اور ترجمان سدھارتھ سنگھ نے کہا کہ بیرون ممالک میں رہنے والی پرینکا گاندھی اترپردیش کی فکر نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ جب کورونا کی دوسری لہر سے ریاست جدوجہد کر رہا تھا تب وہ کہیں بھی نہیں نظر آئیں۔ ڈیڑھ سال بعد یوپی آئی ہیں وہ بھی صرف تین دن کے لئے۔ اس کے بعد وہ پھر بیرون ممالک کے سفر پر جا رہی ہیں۔ سدھارتھ سنگھ نے کہا کہ جب ٹوئٹر جیوی لیڈر ایئر کنڈیشن (اے سی) کمروں میں بیٹھ کر ٹوئٹ کر رہے تھے، اس وقت وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ ریاست کا دورہ کرکے کورونا منیجمنٹ کر رہے ہیں۔

      واضح رہے کہ اپنے تین دن کے لکھنو دورہ کے دوران پرینکا گاندھی نے پارٹی کے سینئر اور نوجوان لیڈروں سے ملاقات کرکے پارٹی کی حکمت عملی پر غور وخوض کیا۔ انہوں نے کارکنان کو انتخابات تک 24 گھنٹے کام کرنے کا بھی حکم دیا۔



       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: