ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

طرفہ تماشہ ، اتحاد کے باوجود علی گڑھ کی اس سیٹ پر ایس پی اور کانگریس دونوں کے امیدواروں نے داخل کئے کاغذات نامزدگی

سماجوادی پارٹی اور کانگریس پارٹی کے درمیان گزشتہ روز ہوئے اتحاد کے ایک دن بعد ہی علی گڑھ کا کول اسمبلی حلقہ بحث کا موضوع بن گیا ہے ۔

  • ETV
  • Last Updated: Jan 23, 2017 09:16 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
طرفہ تماشہ ، اتحاد کے باوجود علی گڑھ کی اس سیٹ پر ایس پی اور کانگریس دونوں کے امیدواروں نے داخل کئے کاغذات نامزدگی
سماجوادی پارٹی اور کانگریس پارٹی کے درمیان گزشتہ روز ہوئے اتحاد کے ایک دن بعد ہی علی گڑھ کا کول اسمبلی حلقہ بحث کا موضوع بن گیا ہے ۔

علی گڑھ : سماجوادی پارٹی اور کانگریس پارٹی کے درمیان گزشتہ روز ہوئے اتحاد کے ایک دن بعد ہی علی گڑھ کا کول اسمبلی حلقہ بحث کا موضوع بن گیا ہے ۔ یہاں سے کانگریس کے وویک بنسل اور سماجوادی پارٹی کے اجو اسحاق نے کاغذات نامزدگی داخل کئے ہیں۔ یہی نہیں دونوں ہی لیڈران اتحاد کے بینر تلے الیکشن لڑنے کی بات بھی کہہ رہے ہیں۔

خیال رہے کہ علی گڑھ کی کول اسمبلی حلقہ سے حاجی ضمیراللہ خاں موجودہ ممبراسمبلی ہیں ، جنہیں اکھلیش یادو نے ٹکٹ نہیں دیا ہے ۔ ان کی جگہ پر اججو اسحاق کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ ادھر کانگریس کے اعلی لیڈران نے وویک بنسل کو بھی کول سے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کیلئے کہہ رکھاہے ۔

اترپردیش میں کانگریس ایس پی اتحاد کے بعد لوگوں کو امید ہے کہ اب صوبہ سے فرقہ پرست وقتوں کو دور رکھا جا سکے گا ، لیکن جس طرح سے علی گڑھ کی کول اسمبلی حلقہ سے دونوں ہی پارٹیوں کے امیدواروں نے کاغذات داخل کیے ہیں ، اس نے سبھی کوحیران کردیا ۔

First published: Jan 23, 2017 09:16 PM IST