உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    یوپی میں اتحاد ہوا تو اکھلیش ہوں گے کانگریس کی پسند، شیلا دکشت نے دیا اشارہ

    دہلی کی سابق وزیر اعلی اور یوپی میں کانگریس کا سی ایم چہرہ شیلا دکشت نے کہا ہے کہ سماج وادی پارٹی میں شیو پال اور اکھلیش یادو کے ساتھ الگ الگ طرح سے بات ہوگی کیونکہ اب دونوں ساتھ نہیں ہیں۔

    • IBN Khabar
    • Last Updated :
    • Share this:
      لکھنؤ۔ سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے یوپی صدر شیو پال سنگھ یادو نے ریاست میں بی جے پی مخالف اتحاد کے اشارے دیے ہیں۔ خبر ہے کہ اس سلسلے میں وہ کانگریس اور آر ایل ڈی کے رابطے میں ہیں۔ اس سے پہلے ملائم بھی آر ایل ڈی اور کانگریس کے لوگوں سے بات کر چکے ہیں۔ لیکن کانگریس کی طرف سے جو اشارے مل رہے ہیں وہ سماج وادی پارٹی کے لحاظ سے صحیح نہیں ہیں۔

      دہلی کی سابق وزیر اعلی اور یوپی میں کانگریس کا سی ایم چہرہ شیلا دکشت نے کہا ہے کہ سماج وادی پارٹی میں شیو پال اور اکھلیش یادو کے ساتھ الگ الگ طرح سے بات ہوگی کیونکہ اب دونوں ساتھ نہیں ہیں۔ اکھلیش ساتھ کام کرنے کے لحاظ سے بہتر ہیں اور ان کی حکومت میں کسی طرح کا اسکینڈل بھی سامنے نہیں آیا ہے۔ شیلا کے اس بیان سے صاف ہے کہ ایس پی کی تقسیم کی صورت میں وہ اکھلیش کے ساتھ جانا پسند کریں گی۔

      وہیں، ریاست میں نتیش کی جے ڈی یو اور شرد پوار کی این سی پی کے ساتھ الیکشن لڑنے کی تیاری کر رہی آر ایل ڈی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ابھی تک کسی سے بھی اتحاد پر بات نہیں ہوئی ہے۔ ملائم نے اجیت کو فون کیا تھا لیکن سیدھی سیاسی بات نہیں ہوئی ہے۔ ایسا بتایا جا رہا ہے کہ آر ایل ڈی کانگریس کے ساتھ اتحاد کے حق میں نہیں ہے کیونکہ اس کے مطابق پارٹی کے پاس آفر کرنے کے لئے کچھ نہیں ہے۔ آر ایل ڈی انتظار کرو کی پالیسی پر چل رہی ہے۔
      First published: