ہوم » نیوز » No Category

اترپردیش اسمبلی انتخابات: بیس فیصد آبادی والےعلاقوں میں اردو میں ووٹر لسٹ شائع کرائی جائے گی

نسیم زیدی نے اردو میں ووٹر لسٹوں کے سوال پر کہا کہ جن علاقوں میں بیس فیصد لسانی اقلیتیں آباد ہیں، وہاں پر ان کی زبان میں ووٹر لسٹ شائع کی جائیگی۔

  • ETV
  • Last Updated: Sep 28, 2016 08:28 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
اترپردیش اسمبلی انتخابات: بیس فیصد آبادی والےعلاقوں میں اردو میں ووٹر لسٹ شائع کرائی جائے گی
نسیم زیدی نے اردو میں ووٹر لسٹوں کے سوال پر کہا کہ جن علاقوں میں بیس فیصد لسانی اقلیتیں آباد ہیں، وہاں پر ان کی زبان میں ووٹر لسٹ شائع کی جائیگی۔

لکھنؤ۔ اترپردیش میں اسمبلی انتخابات کے دوران مقامی پولیس کے ساتھ مرکزی فورس تعینات کی جائے گی۔ چیف الیکشن کمشنر نسیم زیدی نےلکھنؤ کے تین روزہ دورے کے اختتام پرپریس کانفرنس میں اس کا اعلان کیا۔ انہوں نے ریاست میں آزادانہ انتخابات کرانے کے لئے تمام الیکشن کمشنروں کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔


نسیم زیدی نے اردو میں ووٹر لسٹوں کے سوال پر کہا   کہ جن علاقوں  میں بیس فیصد لسانی اقلیتیں آباد ہیں، وہاں پر ان کی زبان میں ووٹر لسٹ شائع کی جائیگی۔ الیکشن کمیشن نے تین دن تک ریاست کی سیاسی  جماعتوں اور افسروں سے ملاقات کے بعد پریس سے ملاقات کے دوران کئی اہم چیزوں کو واضح کیا۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کچھ نمائندوں نے کیرانہ میں نقل مکانی اور کچھ مقامات پر فرقہ وارانہ ماحول بھڑکانے کا معاملہ اٹھایا ہے۔ کمیشن اس پر الیکشن کے نقطہ نظر سےقدم اٹھائیگا۔ انہوں نے انتخابی منشور میں جھوٹے وعدوں کے سوال پر تمام سیاسی جماعتوں سے انتخابی منشور کی ایک کاپی کمیشن میں جمع کرنے کی ہدایت دی ہے۔

First published: Sep 28, 2016 08:28 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading