لکھنئو۔ یوپی میں پہلے مرحلے میں 15 اضلاع کی 73 اسمبلی سیٹوں پر ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ ایسے میں اگر آپ ووٹ ڈالنے جا رہے ہیں تو آپ کے پاس ووٹر شناختی کارڈ رہنا ضروری ہے۔ اگر کسی وجہ سے آپ کے پاس ووٹر شناختی کارڈ نہیں ہے تو گھبرائیں نہیں، دوسرے شناختی کارڈ کے ساتھ بھی آپ اپنے ووٹ کا استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کے لئے صرف آپ کے پاس یہ 12 شناختی کارڈ میں سے کوئی ایک ہونا چاہیے۔ ان میں سے کوئی ایک آپ ووٹ ڈالتے وقت ضرور لے جائیں۔ اس کے بعد آپ آرام سے ووٹ ڈال سکتے ہیں۔
پاسپورٹ
ڈرائیونگ لائسنس
آدھار کارڈ
پین کارڈ
منریگا جاب کارڈ
تصویر پر مشتمل پنشن دستاویزات
بینکوں اور ڈاک خانوں کے فوٹو پر مشتمل پاس بک
آر جی آئی اور این پی آر کے اسمارٹ کارڈ
لیبر وزارت کی یوجنا کے صحت بیمہ اسمارٹ کارڈ
سرکاری اور پرائیویٹ کمپنیوں کی جانب سے ملازمین کو جاری کئے گئے تصویر پر مشتمل سروس شناختی کارڈ
۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری مستند تصویر ووٹر پرچی
ممبران پارلیمنٹ، ممبران اسمبلی، قانون ساز کونسل کے اراکین کے جاری کردہ سرکاری شناختی کارڈ
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔