ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

جھانسی جاسوسی کیس : اے ڈی ایم دفتر سے روزانہ پاکستان کی جاتی تھی کال ، اسٹینو راگھویندر حراست میں

اترپردیش اے ٹی ایس کو جھانسی کے اے ڈی ایم دفتر سے پاکستان کو آرمی موومنٹ کی جاسوسی معاملہ میں ضبط کی گئی کی ہارڈ ڈسک سے کئی پختہ ثبوت ملے ہیں ۔

  • Share this:
جھانسی جاسوسی کیس : اے ڈی ایم دفتر سے روزانہ پاکستان کی جاتی تھی کال ، اسٹینو راگھویندر حراست میں
jhansi adm office file photo

جھانسی : اترپردیش اے ٹی ایس کو جھانسی کے اے ڈی ایم دفتر سے پاکستان کو آرمی موومنٹ کی جاسوسی معاملہ میں ضبط کی گئی کی ہارڈ ڈسک سے کئی پختہ ثبوت ملے ہیں۔ ٹیم نے آفس میں رکھے کمپیوٹر کو ضبط کر لیا ہے۔ علاوہ ازیں کچھ دستاویزات بھی برآمد کئے ہیں۔ اس سلسلہ میں اے ٹی ایس کی ٹیم نے اسٹینو راگھویندر کو حراست میں لیا ہے ۔ ٹیم اب رگھویندر اور اس کے خاندان کے بینک اکاؤنٹس کی جانچ کررہی ہے۔

ادھر اے ٹی ایس نے اپنی تفتیش میں پایا کہ پاکستان سے ہر روز اے ڈی ایم دفتر پر کال کی جاتی تھی۔ خیال رہے کہ آرمی کی جھانسی چھاؤنی ملک میں سب سے بڑی چھاؤنی کہی جاتی ہے۔

آئی جی اے ٹی ایس اسیم ارون کے مطابق کافی دنوں سے خبر یں مل رہی تھیں  کہ اے ڈی ایم کے دفتر سے پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کو فوج سے وابستہ انٹیلی جنس معلومات لیک کی جا رہی ہیں ۔ اسٹینو راگھویندر اسی ڈیسک پر تعینات تھا، جہاں سے یہ معلومات لیک ہو رہی تھیں ، اس لئے اس کو حراست میں لیا گیا اور پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

First published: Aug 06, 2017 02:30 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading