ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ندیٰ خان سے ملنے پہنچیں اقلیتی کمیشن کی رکن رومانہ نے میڈیا سے کہا قبول کریں اسلام

تین طلاق متاثرہ ندی خان کے خلاف فتوی اور جان سے مارنے کی دھمکی کے بعد جمعرات کو تفتیش کرنے بریلی پہنچی اقلیتی کمیشن ٹیم کی رکن رومانہ صدیقی

  • Share this:
ندیٰ خان سے ملنے پہنچیں اقلیتی کمیشن کی رکن رومانہ نے میڈیا سے کہا قبول کریں اسلام
میڈیا سے بات کرتے ہوئے اقلیتی کمیشن کی رکن رومانہ صدیقی نے کہا اسلام قبول کرو

تین طلاق متاثرہ ندی خان کے خلاف فتوی اور جان سے مارنے کی دھمکی کے بعد جمعرات کو تفتیش کرنے بریلی پہنچی اقلیتی کمیشن ٹیم کی رکن رومانہ صدیقی نے ایک بیان دیا ہے۔انہوں نے اس بیانمیں میڈیا کے لوگوں سے کہا کہ وہ بھی اسلام قبول کر لیں اور کلام پڑھیں۔ در اصل میڈیا کے سوالوں پر رومانہ بھڑک گئیں۔ جس کے بعد انہوں نے میڈیا سے اسلا، قبول کرنے کی بات کہی۔


دراصل ، آج اقلیتی کمیشن کی ٹیم نے ندیٰ خان کا بیان درج کیا جس کے بعد کمیشن کی ممبر رومانہ صدیقی نے میڈیا سے بات کی۔میڈیا کے سوالوں کے جواب میں رومانہ بھڑک گئیں۔جب ان سے پوچھا گیا کہ ٹیم ندیٰ خان کے گھر نہیں گئی  بلکہ انہیں خود سرکت ہاؤس بلایا گیا ۔کیا ٹیم کو بھی فتوے کا ڈر تھا یا پھر اسلام سے خارج ہونے کا؟ جس پر انہوں نے کہا کہ آپ بھی سچے دل سے کلام پڑھ لیں تو آپ بھی مسلمان بن جائیں گے۔اسلام سے کوئی بھی کسی کو خارج نہیں کر سکتا۔


رومانہ صدیقی نے کہا کہ انہوں نے ندیٰ خان سے بات کی اور کچھ دستاویز بھی لئے ہیں۔اب ٹیم اعلی حضرت جائے گی اور دوسرے فریق کی بات بھی سنے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ دونوں فریق سے بات کرنے کے بعد مکمل رپورٹ لکھنؤ جاکر کمیشن کو  دی جائے گی۔اس کے بعد آگے کی کارروائی کی جائے گی۔رومانہ نے کہا کہ ہندستان جیسے ملک میں فتوؤں کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔برا سوال یہ ہے کہ ندیٰ خان کو کمیشن کی رکن نے سرکٹ ہاؤس بلا لیا لینن جن لوگوں نے فتوی جاری کیا ہے اور جن کے اوپر دھمکی دینے کا الزام لگا ہے ان لوگوں کو سرکٹ ہاؤس نہیں بلایا گیا۔ ٹیم ان سے ان کے یہاں ملنے گئی۔


ادھر ندیٰ خان کا کہنا ہے کہ وہ فتوی جاری کرنے والوں کیلئے تحریری شکایت کریں گی۔ندی نے کہا کہ انہیں بریلی پولیس پر بھروسہ نہیں ہے کہ بدی خان کو پوری سکیورٹی دی جائے گی۔ اگر کوئی دقت آتی ہے تو وہ ضلع انتظامیہ سے بات کریں۔
First published: Jul 19, 2018 06:40 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading