بی جے پی رہنما نے پاک وزیر خارجہ کے سر پر 2 کروڑ روپے انعام کا کیا اعلان!
پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری (فائل فوٹو)
بی جے پی کسان مورچہ کے رہنما اور ضلع باغپت پنچایت کے رکن مانوپال بنسل (Manupal Bansal) نے باغپت میں کلکٹریٹ میں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے یہ اعلان کیا۔ بنسل نے کہا کہ بی جے پی کارکنان اور لیڈران بھٹو کے پی ایم مودی کے خلاف بیان پر ناراض ہیں۔
پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری (Bilawal Bhutto Zardari) کے وزیر اعظم نریندر مودی کے بارے میں قابل اعتراض ریمارکس کے خلاف ہندوستان کے مختلف شہروں میں شدید مظاہروں کیے جارہے ہیں۔ اتر پردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایک مقامی رہنما نے کہا کہ وہ زرداری کا سر قلم کرنے والے کو 2 کروڑ روپے کا انعام دیں گے۔
بی جے پی کسان مورچہ کے رہنما اور ضلع باغپت پنچایت کے رکن مانوپال بنسل (Manupal Bansal) نے باغپت میں کلکٹریٹ میں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے یہ اعلان کیا۔ بنسل نے کہا کہ بی جے پی کارکنان اور لیڈران بھٹو کے پی ایم مودی کے خلاف بیان پر ناراض ہیں۔ خبر رساں ادارہ پی ٹی آئی کے مطابق مانوپال بنسل نے کہا کہ میں نے انفرادی حیثیت میں انعام کا اعلان کیا ہے۔ بنسل نے کہا کہ میں فیصلہ کرتا ہوں کہ جو وزیر بلاول بھٹو کا سر، دھڑ سے الگ کرے گا، تو 2 کروڑ کا انعام میں دونگا۔ پی ٹی آئی نے بنسل کے حوالے سے کہا کہ اگر وہ ہمارے وزیر اعظم کے بارے میں ایسی باتیں کہتے ہیں، جن کی ہم بہت عزت کرتے ہیں، تو ہم ایسے شخص کو برداشت نہیں کریں گے۔ ہمیں اپنے وزیر اعظم کے ساتھ زبردست لگاؤ ہے اور اگر ہمیں ان کے لیے کچھ کرنا پڑے تو ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔
اس ہفتے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (UNSC) کے اجلاس میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان شدید حملوں کا تبادلہ ہوا۔ پاکستانی وزیر خارجہ کے تبصرے نے ہفتے کے روز ملک بھر میں زبردست احتجاجی مظاہرے شروع کر دیے۔ بی جے پی نے ہفتے کے روز یو این ایس سی میں وزیر اعظم مودی کے خلاف پاکستانی وزیر خارجہ کے ’غیر مہذب ریمارکس‘ کے خلاف ملک گیر احتجاج کیا۔
ملک بھر میں بی جے پی کے کارکنان سڑکوں پر نکل آئے اور بھٹو کے پتلے جلائے اور اسلام آباد سے معافی کا مطالبہ کیا۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔