ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

میرٹھ: ان حالات میں کیسے پورا ہوگا وقت پر  یو پی تعلیمی بورڈ کے کاپیوں کے جانچنے کا کام

لاک ڈاؤن کے سب جہاں ڈیوٹی اسٹاف اور ٹیچروں کو سینٹروں پر پہنچنے میں دشواریوں کا سامنا ہے وہیں کاپی جانچنے کی ڈیوٹی میں لگائے گئے بہت سے اساتذہ کورونا انفیکشن کے خوف کی وجہ سے ڈیوٹی کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔

  • Share this:
میرٹھ: ان حالات میں کیسے پورا ہوگا وقت پر  یو پی تعلیمی بورڈ کے کاپیوں کے جانچنے کا کام
میرٹھ: ان حالات میں کیسے پورا ہوگا وقت پر  یو پی تعلیمی بورڈ کے کاپیوں کے جانچنے کا کام

میرٹھ ۔ یہاں کے پانچ مراکز پر یو پی تعلیمی بورڈ کی کاپیوں کے جانچنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔کورونا وبا کے سبب مارچ میں کاپیوں کے جانچنے کا کام روک دیا گیا تھا لیکن اب دوبارہ سے کاپیوں کے جانچنے کا کام شروع ہوا ہے۔ پہلے 25 مئی تک کاپیوں کے جانچنے کا کام مکمل کیا جانا تھا لیکن اب ایسا ممکن ہوتا نظر نہیں آ رہا ہے۔ لاک ڈاؤن کے سب جہاں ڈیوٹی اسٹاف اور ٹیچروں کو سینٹروں پر پہنچنے میں دشواریوں کا سامنا ہے وہیں کاپی جانچنے کی ڈیوٹی میں لگائے گئے بہت سے اساتذہ کورونا انفیکشن کے خوف کی وجہ سے ڈیوٹی کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔ ایسے میں ڈیوٹی اسٹاف کی کمی کے باوجود  سینٹر انچارج کاپیوں کے جانچنے کا کام وقت پر ختم کر لیے جانے کا دعویٰ کر رہے ہیں۔


میرٹھ کے پانچ جانچ سینٹروں پر تقریباً 6 لاکھ کاپیوں کے جانچنے کا کام کیا جانا ہے۔ پانچ سینٹروں میں سے ایک بڑے سینٹر راجکیہ انٹر کالج کے سینٹر انچارج کے مطابق ایک سینٹر پر تقریباً 10 ہزار کاپیاں ہر روز جانچی جا رہی ہیں لیکن ابھی بھی کاپی جانچنے والے اساتذہ کی کمی ہے جس کو آنے والے دنوں میں پورا کر لیا جائیگا۔ سینٹر انچارج فتح چند کے مطابق بہت سے اساتذہ کورونا انفیکشن کے خوف کے سبب ڈیوٹی پر آنے سے گریز کر رہے ہیں۔ کئی اساتذہ نے گھریلو مسائل کا حوالہ دیکر ڈیوٹی سے دستبرداری اختیار کرنے کی گذارش کی لیکن اب ان کے سامنے سب سے بڑا چیلنج وقت پر کاپیوں کے جانچنے کا کام مکمّل کرنا ہے۔


یو پی کے اس شہر میں کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات سے نمٹنے کیلئے ضلع انتظامیہ نے طے کی یہ حکمت عملی
میرٹھ میں لاک ڈاون: فائل فوٹو


یو پی تعلیمی بورڈ کے ہائی اسکول اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات کی کاپیوں کے جانچنے کا کام مارچ میں شروع ہوا تھا لیکن کورونا وائرس کے بڑھتے خطرے کے پیش نظر کاپیوں کے جانچنے کا کام ملتوی کر دیا گیا تھا۔ جس کو 5 مئی سے دوبارہ شروع کیا گیا تھا اور 25 مئی تک مکمل کیا جانا تھا۔
First published: May 21, 2020 09:55 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading