ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ہوٹل کے لیڈیز ٹوائلیٹ میں گھسا بی ایس پی لیڈر کا بیٹا، مخالفت کی تو لہرائی بندوق

دہلی پولیس نے اسلحہ ایکٹ کا معاملہ درج کر لیا ہے۔ دہلی پولیس ملزم کو گرفتار کرکے لکھنئو روانہ ہو گئی ہے۔

  • Share this:
ہوٹل کے لیڈیز ٹوائلیٹ میں گھسا بی ایس پی لیڈر کا بیٹا، مخالفت کی تو لہرائی بندوق
دہلی پولیس نے اسلحہ ایکٹ کا معاملہ درج کر لیا ہے۔ دہلی پولیس ملزم کو گرفتار کرکے لکھنئو روانہ ہو گئی ہے۔

دہلی کے پانچ ستارہ ہوٹل میں بندوق لہرانے کے ویڈیو کے معاملے میں دہلی پولیس نے اسلحہ ایکٹ کا معاملہ درج کر لیا ہے۔ ملزم اشیش پانڈے یوپی کے لیڈر اور سابق رکن پارلیمنٹ راکیش پانڈے کا بیٹا بتایا جارہا ہے۔ آشیش پرالزام ہے کہ وہ شراب کے نشے میں پانچ ستارہ ہوٹل کے خاتون ٹوائیلیٹ میں گھس گیا تھا اور جب خاتون نے اس کی مخالفت کی تو اس نے اسے جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی۔ جانکاری کے مطابق دہلی پولیس ملزم کو گرفتار کرکے لکھنؤ روانہ ہو گئی ہے۔

غور طلب ہے کہ دہلی کے پانچ ستارہ ہوٹل میں غنڈہ گردی کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں ایک خاتون کو ایک شخص پستول کے بل پل پر دھمکی دیتا نظر آ رہا ہے۔ ویڈیو میں ہوٹل کے سکیورٹی اہلکار تماشہ بین کھڑے نظر آ رہے ہیں۔

اسی دوران وہاں پہنچے کچھ لوگوں کے بیچ ۔ بچاؤ کے بعد یہ شخص اپنی کار میں واپس آکر بیٹھ گیا لیکن اس کے بعد بھی اس کا غصہ کم نہیں ہوا اور ملزم شخص نے خاتون کو نہ صرف گندی گالیاں دیں بلکہ اگلے دن دیکھ لینے کی دھمکی بھی دی۔



وائرل ویڈیو میں کار میں تین لڑکیان بیٹھی نظر آ رہی ہیں جو اس شخص کو قابو میں کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ حالانکہ کچھ دیر بعد یہ شخص آسانی سے اپنی کار میں بیٹھ کر ہوٹل سے باہر نکل جاتا ہے۔ وہیں دہلی ہولیس کے مطابق ابھی کسی ہوٹل اسٹاف یا پھر خاتون کی جانب سے اس سلسلے میں کوئی شکایت نہیں کی گئی ہے۔
First published: Oct 16, 2018 01:53 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading