உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اترپردیش بجٹ : اب اجودھیا میں ہر سال منائی جائے گی دیوالی اور برسانا میں ہولی ، الگ سے فنڈ مختص

    اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ حکومت نے اسمبلی میں رواں مالی برس19۔2018 کےلئے 428384.52 کروڑ روپے کا بجٹ متعارف کرایا۔

    اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ حکومت نے اسمبلی میں رواں مالی برس19۔2018 کےلئے 428384.52 کروڑ روپے کا بجٹ متعارف کرایا۔

    • Share this:
      لکھنؤ: اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ حکومت نے اسمبلی میں رواں مالی برس19۔2018 کےلئے 428384.52 کروڑ روپے کا بجٹ متعارف کرایا۔یہ یوگی حکومت کا دوسرا بجٹ ہے۔بجٹ خسارہ کا ہے، لیکن کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا ہے۔وزیرخزانہ راجیش اگروال نے وزیراعلیٰ یو گی آدتیہ ناتھ کی موجودگی میں بجٹ پیش کیا ۔ گزشتہ مالی برس کے مقابلے اس برس بجٹ 60 ہزار کروڑ ر زائد روپیوں کا انتظام کیا گیا ہے۔
      وزیر اعلی نے اپنے دوسرے بجٹ میں سڑک ، بجلی ، پانی کے ساتھ ساتھ مذہبی پیغام بھی دیا ہے ۔ بجٹ میں اجودھیا میں دیوالی ، بنارس میں دیو دیپاولی اور برسانا میں ہولی کیلئے الگ سے فنڈ کا بندوبست کیا گیا ہے ۔ بجٹ کے لئے کل رقم 420899.46 کروڑروپے بتائی گئی ہے۔پچھلے بجٹ کے مقابلے میں یہ 60 ہزار کروڑ روپے زیادہ ہے۔ جبکہ 06 .7485 کروڑروپے کا نقضان بتایا گیا ہے، تاہم پبلک اکاؤنٹ سے نقصان کی نقصان کی تکمیل ہو جانے کی امید کی گئی ہے۔
      بجٹ میں نوجوان فلاح وبہبود اور بنیادی ڈھانچہ میں سرمایہ کاری پر زور دیا گیا ہے۔ بجٹ میں نئی اسکیموں کے لئے89.14341 کروڑروپیوں کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے۔ نئے منصوبوں کو نئے مالی برس میں شروع کر نا ہو گا۔ منصوبوں میں پانچ نئے میٹرو شہروں میں نئی میٹرو خدمات،نوجوانوں کے لئے وزیراعظم روزگار اسکیم اور ایک ضلع ،ایک پروڈکٹ اسکیم کا شروع کیا جانا شامل ہے۔
      First published: