بلند شہر میں مبینہ گئوکشی کو لیکر ہوئے ہنگامے میں انسپکٹرسیانا سبودھ کمار سنگھ کو گولی مارنے سے پہلے پیٹا گیا تھا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا کہ انسپکٹر کے سر میں گولی لگنے سے ان کی موت ہوئی۔ اس سے پہلے اے ڈی جی لا اینڈ آرڈر آنند کمار نے کہا تھا کہ ڈاکٹروں کے مطابق سر میں کسی بلنٹ آبجیکٹ سے چوٹ لگنے سے موت کا اندیشہ ہے۔ دیر رات آئی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں گولی لگنے کی تصدیق ہوئی۔
اتنا ہی نہیں، ہنگامے کے بعد آئے کچھ ویڈیو میں ایسا ظاہر ہو رہا ہے کہ بھیڑ کو سمجھا رہے انسپکٹر سبودھ کمار سنگھ کو ٹارگیٹ کرکے قتل کیا گیا۔ ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ مشتعل ہجوم سبودھ کمار کا ویڈیو بنا رہا ہے اور گولی لگنے کی بات کر رہا ہے۔ اتنا ہی نہیں مشتعل بھیڑ سبودھ کمار کی سروس پستول اور تین موبائل بھی لوٹ کر فرار ہو گئی ہے۔
فی الحال ضلع میں کشیدگی کے مدنظر دفعہ 144 نافذ ہے۔ شہید انسپکٹر سبودھ کمار کو منگل کی صبح 10 بجے پولیس لائن میں آخری سلامی دی جائے گی۔ اس کے بعد ان کے جسد خاکی کو ان کے گھر ایٹا ضلع کے ترگواں گاؤں لے جایا جائے گا۔
بتا دیں کہ شہید انسپکٹر دادری کے اخلاق قتل معاملے کے جانچ افسر بھی رہ چکے تھے۔ کوتوال سبودھ کمار اخلاق قتل معاملہ کے وقت جارچا تھانے میں تعینات تھے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔