اپنا ضلع منتخب کریں۔

    یوگی کے گڑھ گورکھپور میں اکھلیش کی سیندھ، سماجوادی پارٹی نے بنائی بڑھت

    لکھنئو۔ اتر پردیش کی دو لوک سبھا سیٹوں اور بہار کی دو اسمبلی سیٹوں اور ایک لوک سبھا کی نششست پر ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

    لکھنئو۔ اتر پردیش کی دو لوک سبھا سیٹوں اور بہار کی دو اسمبلی سیٹوں اور ایک لوک سبھا کی نششست پر ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

    لکھنئو۔ اتر پردیش کی دو لوک سبھا سیٹوں اور بہار کی دو اسمبلی سیٹوں اور ایک لوک سبھا کی نششست پر ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

    • Share this:

      لکھنئو۔ اتر پردیش کی دو لوک سبھا سیٹوں اور بہار کی دو اسمبلی سیٹوں اور ایک لوک سبھا کی نششست پر ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ تازہ  رجحانات میں یوپی کی گورکھپور اور پھول پور سیٹ سے ایس پی کے امیدوار کو بڑھت ملتی نظر آ رہی ہے۔ دوسری طرف، بہار کی جہان آباد اسمبلی نشست پر آر جے ڈی تو بھبھوا میں  بی جے پی امیدوار آگے چل رہی ہیں۔ دریں اثنا، ارریا لوک سبھا  نشست  پر  بی جے پی اور آر جے ڈی کے امیدواروں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ چل رہا ہے۔


      یوپی کی  دونوں نشستوں پر  بی جے پی کے ساتھ ساتھ وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کا وقار داؤ پر ہے۔  وہیں، بہار کی تینوں سیٹوں پر نیتش کمار اور لالو پرساد یادو کا وقار داو پر ہے۔ جبکہ ان نتیجوں سے تیجسوی یادو کا سیاسی مستقبل بھی طے ہو گا۔


      بتا دیں کہ گورکھپور کی نشست وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ  کے استعفے کے بعد خالی ہوئی تھی، جبکہ پھول پور سیٹ پر ضمنی الیکشن نائب وزیر اعلیٰ کیشو  پرساد موریہ کے استعفے کی وجہ سے ہوا۔


      سخت سکیورٹی کے درمیان گورکھپور اور پھول پور لوک سبھا سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کی ووٹوں کی گنتی آج صبح آٹھ بجے سے شروع ہو گئی۔ ریاستی الیکشن آفس ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پھول پور پارلیمانی حلقہ کی ووٹوں کی گنتی منڈیر امنڈی میں کی جا رہی ہے۔ ووٹوں کی گنتی کے مقام پر 48 سی سی ٹی وی لگائے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ووٹوں کی گنتی کے لیے ہر اسمبلی کے لئے 14 ٹیبل لگائی گئی ہے۔ ووٹوں کی گنتی کے مقام پر سیکورٹی کے سخت انتظامات ہیں۔ اسٹرانگ روم سے ووٹوں کی گنتی کےٹیبل تک ای وی ایم لے جانے کی بھی ویڈیوگرافی کرائی جا رہی ہے۔


      اسی طرح گورکھپور پارلیمانی سیٹ کے حلقہ میں کل پانچ اسمبلی نشستیں ہیں جس کے لئے ووٹوں کی گنتی کے لئے پانچ کیمپ لگائے گئے ہیں۔ ہر کیمپ میں 15 ٹیبل ہیں اور ہر ٹیبل پر چار ملازم تعینات کئے گئے ہیں ۔ گورکھپور حلقہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی اور سماج وادی پارٹی سمیت کل 10 امیدواروں نے الیکشن لڑا جبکہ پھول پور سیٹ پر 22 امیدواروں نے انتخابات لڑا۔ دونوں سیٹوں کے انتخابات کے نتائج دوپہر بعد ہی ملنے کا امکان ہے۔


      پھول پور الیکشن:  تیسرے مرحلہ کی گنتی کے بعد ایس پی کے ناگیندر پٹیل 1557 ووٹوں سے آگے۔


      گورکھپور ضمنی الیکشن: بی جے پی امیدوار اوپیندر شکلا اور ان کے قریبی حریف ایس پی امیدوار پروین نشاد کے بیچ کانٹے کا مقابلہ نظر آ رہا ہے۔ تازہ رجحانات میں نشاد کے مقابلہ شکلا محض 1345 ووٹوں سے آگے چل رہے ہیں۔


      قابل غور ہے کہ گورکھپور پارلیمانی حلقہ سے یوگی آدتیہ ناتھ کو وزیر اعلی اور پھول پور سے کیشو پرساد موریہ کو نائب وزیر اعلی بنائے جانے پر ان کے استعفی دینے سے یہ دونوں نشستیں خالی ہوئی تھیں۔


      First published: