உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اترپردیش : اسمبلی انتخابات سے قبل یوگی کابینہ میں توسیع ، جتن پرساد سمیت سات بنے وزیر

    اترپردیش : یوگی کابینہ میں توسیع ، جتن پرساد سمیت ان لیڈروں نے اٹھایا حلف

    اترپردیش : یوگی کابینہ میں توسیع ، جتن پرساد سمیت ان لیڈروں نے اٹھایا حلف

    UP Cabinet Expansion : اترپردیش میں اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل ممکنہ آخری کابینی توسیع میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنے کابینہ میں علاقہ اور ذاتی مساوات کو ذہن میں رکھتے ہوئے سات نئے وزراء کو میں جگہ دی ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      لکھنؤ: اترپردیش میں اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل ممکنہ آخری کابینی توسیع میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنے کابینہ میں علاقہ اور ذاتی مساوات کو ذہن میں رکھتے ہوئے سات نئے وزراء کو میں جگہ دی ہے۔ راج بھون میں گاندھی آڈیٹوریم میں گورنرآنندی بین پٹیل نے نئے وزراء کو حلف دلایا۔ نئے وزراء میں جتن پرساد (برہمن) کو کابینہ میں جگہ دی گئی ہے جبکہ سنگیتا بلونت سنگھ (او بی سی) ، دھرم ویر پرجا پتی (او بی سی) ، پلٹو رام  (ایس سی)، چھترپال گنگوار(اوبی سی)، دنیش کھٹک (دلت) اور سنجے گوڑ (ایس سی) کو مملکتی وزیر کے طور پر یوگی کی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔

      جتن پرساد مغربی اترپردیش کے شاہجہاں پور سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ دھرم ویر پرجا پتی آگرہ، چھترپال گنگوار بریلی، دنیش کھٹک میرتھ سے ہیں۔ مشرقی اترپردیش سے آنے والے وزراء میں پلٹو رام بلرامپور، سنگیتا بلونت بند غازی پور اور سنجے گوڑ سونبھدر سے آتے ہیں ۔


      حلف برداری تقریب میں یوگی آدتیہ ناتھ کے علاوہ ان کے کابینہ کے کئی دیگر وزراء بھی موجود تھے ۔ یوگی کی کابینہ میں ابھی 53 وزراء ہیں جبکہ سات نئے وزراء کے شامل ہونے سے کابینہ کے لئے طے شدہ کوٹہ 60 کا پورا ہوگیا ہے ۔ یوپی میں اسمبلی انتخابات کے لئے ابھی 6 مہینوں سے بھی کم کا وقت بچا ہے ، لیکن نئے وزراء کے لئے صلاحیت کے اظہار کے لئے ممکنہ صرف چھ مہینے ملیں گے۔ کیونکہ تین مہینے پہلے ہی ضابطہ اخلاق کے نافذ ہونے سے ان کے لئے کرنے کا کچھ نہیں ہوگا۔

      خیال رہے کہ جتن پرساد منموہن سنگھ حکومت میں مرکز میں وزیر رہ چکے ہیں۔ کانگریس میں لمبی اننگز کھیلنے والے جتن پرساد نے چند ماہ قبل بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی ۔ جتن پرساد کے بی جے پی میں شامل ہونے اور اب انہیں کابینہ میں شامل کرنے کو بی جے پی کی آئندہ انتخابات میں برہمنوں کو جوڑنے کی سیاست کے طور پر دیکھا جا رہا ہے ۔ بتادیں کہ جتن پرسادا نے چند ماہ قبل مرکزی وزیر پیوش گوئل اور بی جے پی سربراہ جے پی نڈا کی موجودگی میں بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: