உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    UP Election: دو وزیر، 6 اراکین اسمبلی اور ایک درجن سے زائد سابق اراکین اسمبلی سے مضبوط ہوئی سماجوادی

     اترپردیش (Uttar Pradesh News) میں ہونے والے اسمبلی انتخابات (UP Chunav 2022) سے ٹھیک قبل سماجوادی پارٹی (Samajwadi Party) نے بڑی سیندھ ماری کی ہے اور بی جے پی کو کئی جھٹکے دے کر اپنے کنبے کو مضبوط کرنے کی کوشش کی ہے۔ اکھلیش یادو (Akhilesh Yadav News) کی موجودگی میں سوامی پرساد موریہ (Swami Prasad Maurya News) سے لے کر دھرم سنگھ سینی سمیت درجنوں اراکین اسمبلی اور سابق اراکین اسمبلی آج سائیکل پر سوار ہوگئے۔

    • Share this:
      لکھنو: اترپردیش (Uttar Pradesh News) میں ہونے والے اسمبلی انتخابات (UP Chunav 2022) سے ٹھیک قبل سماجوادی پارٹی (Samajwadi Party) نے بڑی سیندھ ماری کی ہے اور بی جے پی کو کئی جھٹکے دے کر اپنے کنبے کو مضبوط کرنے کی کوشش کی ہے۔ اکھلیش یادو (Akhilesh Yadav News) کی موجودگی میں سوامی پرساد موریہ (Swami Prasad Maurya News) سے لے کر دھرم سنگھ سینی سمیت درجنوں اراکین اسمبلی اور سابق اراکین اسمبلی آج سائیکل پر سوار ہوگئے۔ لکھنو میں منعقدہ ایک پروگرام کے دوران بی جے پی چھوڑنے والے سوامی پرساد موریہ، دھرم سنگھ سینی، بھگوتی ساگر اور ونے شاکیہ سمیت کئی لیڈر اکھلیش یادو کی موجودگی میں سماجوادی پارٹی میں شامل ہوگئے۔ سوامی پرساد موریہ، دھرم سنگھ سینی، بھگوتی ساگر اور ونے شاکیہ سمیت کئی لیڈر اکھلیش یادو کی موجودگی میں سماجوادی پارٹی میں شامل ہوگئے۔ سوامی پرساد موریہ، دھرمپال سنگھ سینی کے علاوہ بی جے پی اور بی ایس پی سمیت 20 کے قریب سابق اراکین اسمبلی بھی سماجوادی پارٹی میں شامل ہوئے۔

      سوامی پرساد موریہ نے کیسے بی جے پی پر حملہ کیا

      سماجوادی پارٹی میں شامل ہوتے ہی سوامی پرساد موریہ نے بی جے پی پر زبردست حملے کئے۔ میں نے سوچا تھا کہ اتنے وقت تک بنواس جھیلنے کے بعد بی جے پی اچھا کام کرے گی، لیکن بی جے پی نے ایسا نہیں کیا۔ آج میں بی جے پی سے کہنا چاہتا ہوں کہ آج 14 جنوری کو جو یہ پروگرام ہو رہا ہے، اس سے ایک ایسا طوفان چلے گا، جس سے بی جے پی کے پرخچے اڑ جائیں گے۔ اکھلیش یادو جی پڑھے لکھے ہیں نوجوان ہیں اور صوبہ کے لاکھوں لوگ ان کے ساتھ مل کر بی جے پی کو نست ونابود کردیں گے۔

      بہن جی کا نام لے کر سوامی کا حملہ 

      سوامی پرساد موریہ نے کہا کہ جس کا میں ساتھ چھوڑتا ہوں، اس کا کوئی وجود نہیں رہتا۔ ہماری بہن جی اس کا جیتا جاگتا ثبوت ہیں۔ بہن جی نے کانشی رام جی کا نعرہ بدل دیا، میں نے اس کی مخالفت کی، لیکن وہ نہیں مانی اور آج ان کا وجود نہیں رہا۔ انہوں نے یوگی کے 80 بنام 20 والے بیان پر کہا کہ لڑائی 80 بنام 20 کی نہیں ہے بلکہ 85 بنام 15 کا ہے۔ ہم تو کہتے ہیں کہ 85 تو ہمارا ہے، 15 میں بھی تقسیم ہے۔ اگر آپ ہندووں کے ہمدرد ہیں تو پھر پسماندہ، درج فہرست ذات اور درج فہرست قبائل کے ریزرویشن پر کیوں ڈاکہ ڈالتے ہیں۔

      List of Uttar Pradesh BJP MLA: آج کون کون ہوئے سماجوادی میں شامل

      سوامی پرساد موریہ (یوگی کابینہ میں تھے وزیر)

      ڈاکٹر دھرم سنگھ سینی (یوگی کابینہ میں تھے وزیر)

      بھگوتی ساگر (رکن اسمبلی بلہور کانپور)

      ونے شاکیہ (بدھونا اوریا)

      روشن لال ورما (تلہر شاہجہاں پور)

      ڈاکٹر مکیش ورما (شکوہ آباد)

      برجیش پرجاپتی (تندواری باندہ)

      امر سنگھ چودھری (اپنادل)
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: