اپنا ضلع منتخب کریں۔

    اکھلیش یادو کے جلسہ عام میں ہنگامہ، منچ۔ہیلی پیڈ کی بیریکیڈنگ توڑی: جانیں پورا معاملہ

    UP Election 2022:  جلسہ عام کے دوران بھگدڑ مچ گئی، جب یہ لوگ اس قدر ہنگامہ آرائی پر اتر آئے کہ پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا۔ سیکڑوں ایس پی اکھلیش یادو کے ہیلی کاپٹر کے قریب پہنچے، پھر سکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے پولیس نے ان پر لاٹھی چارج کیا۔

    • Share this:
      پریاگ راج: اترپردیش میں اسمبلی انتخابات کو لے کر چل رہے ہنگامے کے درمیان اس وقت خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہو گیا جب سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو کے اجلاس میں زبردست ہنگامہ مچا۔ پریاگ راج کے کرچھنا میں اکھلیش یادو (Akhilesh Yadav) کے جلسہ عام میں ہاتھ ملانے اور سیلفی لینے کے لیے لوگ اتنے بے چین ہو گئے کہ سماج وادی پارٹی کے کارکنوں نے ہنگامہ کھڑا کر دیا۔ اسٹیج سے ہیلی پیڈ تک ہر جگہ بیریکیڈنگ توڑ کر ایس پی کے کارکنوں نے جم کر ہنگانہ مچایا۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ یہ سب اکھلیش یادو کی موجودگی میں ہوا۔

      جلسہ عام کے دوران بھگدڑ مچ گئی، جب یہ لوگ اس قدر ہنگامہ آرائی پر اتر آئے کہ پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا۔ سیکڑوں ایس پی اکھلیش یادو کے ہیلی کاپٹر کے قریب پہنچے، پھر سکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے پولیس نے ان پر لاٹھی چارج کیا۔ کافی کوشش کے بعد پولیس والوں نے کسی طرح اکھلیش کا ہیلی کاپٹر اڑاوا دیا۔ حالانکہ ہنگامہ آرائی اور افراتفری کی صورتحال کافی دیر تک برقرار رہی۔

      دراصل، سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے منگل کو پریاگ راج کے کرچھنا میں ایک عوامی میٹنگ کی۔ اس دوران اکھلیش یادو سے ہاتھ ملانے اور سیلفی لینے کے معاملے میں اسٹیج پر بھگدڑ مچ گئی۔ سماج وادی پارٹی کے کارکنان ایک دوسرے پر برس پڑے۔ جلد ہی ماحول بگڑ گیا۔ تاہم پولیس کی بروقت کارروائی نے فوری طور پر ماحول کو سدھار لیا۔

      بتایا جا رہا ہے کہ ایس پی سربراہ اکھلیش یادو کے پہنچنے کے بعد ہی ایس پی کارکنوں نے اسٹیج سے ہیلی پیڈ تک بیریکیڈنگ توڑ دی۔ اکھلیش کے اسٹیج کے سامنے بھیڑ جمع تھی۔ اتنا ہی نہیں ایس پی کے حامیوں نے اکھلیش یادو کی سکیورٹی میں گھیرا بھی پہلے ہی  توڑ ڈالا تھا۔ فی الحال اکھلیش اپنی نئی انتخابی میٹنگ کے لیے بحفاظت روانہ ہو گئے ہیں۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: