لکھنئو۔ اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنی حکومت کے 6 مہینے مکمل ہونے پر ای ٹی وی / نیوز 18 کو دیئے ایک خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ ان کی حکومت میں جرائم کو روکنے کے لئے پولیس کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس کا اثر اب صاف طور پر نظر آنے لگا ہے اور مجرمین میں خوف ودہشت کا ماحول ہے۔
ای ٹی وی / نیوز 18 کے ساتھ بات چیت میں حال ہی کے دنوں میں ہوئے پے در پے انکاونٹر کے معاملہ پر انہوں نے کہا "پچھلی حکومتوں میں پولیس کا حوصلہ ٹوٹا ہوا تھا۔ اسی وجہ سے مجرم بے لگام ہو گئے تھے۔ لیکن میری حکومت میں پولیس کا حوصلہ بڑھایا گیا ہے۔ پچھلی حکومتوں میں پولیس والے مارے جا رہے تھے، لیکن آج پولیس گولی کا جواب گولی سے دے رہی ہے۔ مجرموں میں خوف ودہشت کا ماحول ہے۔ "
سہارنپور فسادات پر وزیر اعلی نے کہا کہ "ہماری حکومت کے چھ ماہ کی مدت کے دوران ایک بھی فساد نہیں ہوا۔ سہارنپور میں جو کچھ ہوا وہ دو ذاتوں کے درمیان تنازعہ تھا، جس پر انتظامیہ نے قابو پا لیا۔ "
گزشتہ 6 مہینے میں پولیس نے مدبھیڑ میں 15 انعامی مجرموں کو مار گرایا۔ وہیں، 84 مجرم گولی لگنے سے زخمی ہوئے۔ یہ پولیس کے لئے کھلی چھوٹ کا ہی نتیجہ ہے کہ اب تک 868 بدنام مجرم سلاخوں کے پیچھے ہیں۔ وزیر اعلی یوگی نے صاف کہا کہ بے قصوروں کو چھیڑیں گے نہیں اور قصورواروں کو چھوڑیں گے نہیں۔ وزیر اعلی کی اسی ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے یو پی پولیس مجرموں پر قہر بن کر ٹوٹی ہے۔

دراصل، وزیر اعلی نے ڈی جی پی کو واضح ہدایت دی تھی کہ مجرمین کے خلاف خصوصی مہم چلا کر انہیں سلاخوں کے پیچھے بھیجا جائے۔ اس ہدایت کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور مجرموں کے خلاف کارروائی شروع ہوئی۔
دراصل، وزیر اعلی نے ڈی جی پی کو واضح ہدایت دی تھی کہ مجرمین کے خلاف خصوصی مہم چلا کر انہیں سلاخوں کے پیچھے بھیجا جائے۔ اس ہدایت کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور مجرموں کے خلاف کارروائی شروع ہوئی۔ مسلسل ہو رہے مدبھیڑ اور گرفتاری سے مجرمین کے حوصلے پست ہو گئے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔