گورکھپور۔ گورکھپور پہنچے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ہفتہ کو کہا کہ بی آر ڈی میڈیکل کالج گورکھپور میں ہوئی بچوں کی موت کے پیچھے گزشتہ حکومتیں قصوروار ہیں۔ سی ایم یوگی نے راہل گاندھی کا نام نہ لیتے ہوئے ان پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا، 'گورکھپور کو پکنک کی جگہ نہ بنائیں'۔ بتا دیں کہ آج ہی راہل گاندھی بھی گورکھپور میں بی آر ڈی ہاسپٹل کا دورہ کرنے والے ہیں۔
سی ایم یوگی نے گورکھپور میں سب سے پہلے اندھياری باغ دلت بستی میں 'سوچھ اتر پردیش، سوستھ اترپردیش' کا آغاز کیا۔ یہاں انہوں نے سڑکوں پر جھاڑو بھی لگائی۔ یہ مہم 25 اگست تک یوپی کے الگ الگ حصوں میں چلائی جائے گی۔
طویل عرصہ سے انسیفلائٹس سے جوجھ رہے گورکھپور میں اس مہم کو شروع کرنے سے پہلے وزیر اعلیٰ نے اندھیاری باغ میں ڈاکٹر بھیم راو امبیڈ کر کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کئے۔
انہوں نے کہا کہ انسیفلائٹس سے ہو رہیں اموات کو روکنا ضروری ہے اس کے لئے لوگوں کو صاف صفائی پر خصوصی توجہ دینا ہو گی۔ عوام کو ایسی بیماریوں سے لڑنے کے لئے مل کر اقدامات کرنے پڑیں گے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔