بلند شہرتشدد: مبینہ گئوکشی میں شامل لوگوں کے خلاف کارروائی کا وعدہ، لیکن پولیس افسر کے قتل پرخاموشی

اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ : فائل فوٹو۔

اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ : فائل فوٹو۔

ایڈیشنل چیف سکریٹری (انفارمیشن) اونیش اوستھی نے کہا کہ وزیر اعلی کو لگتا ہے کہ یہ معاملہ بڑی سازش کا حصہ ہے۔ لہذا گئو کشی سے جڑے سبھی ملزموں کو گرفتار کیا جائے۔

  • Share this:
    بلند شہر میں پیر کو پولیس انسپیکٹر سبودھ کمار سنگھ کے قتل نے ہر کسی کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ لیکن ایسا لگ رہا ہے کہ یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت کی ترجیح پولیس سب انسپیکٹر کا قتل  نہیں بلکہ گئو کشی ہے۔ دراصل بلند شہر کے واقعے کے بعد حالات کاجائزہ لینے کیلئے سی ایم یوگی نے منگل کو ایک میٹنگ بلائی تھی۔ اس میں انہوں نے پولیس کو گئو کشی میں شامل ملزمین کے خلاف سخت کارروائی کے احکام دئے ہیں۔ اس میٹنگ میں شامل ہونے والے ایک سینئر پولیس افسر نے اس بات کی جانکاری دی۔

    ایڈیشنل چیف سکریٹری (انفارمیشن) اونیش اوستھی نے کہا کہ وزیر اعلی کو لگتا ہے کہ یہ معاملہ بڑی سازش کا حصہ ہے۔ لہذا گئو کشی سے جڑے سبھی ملزموں کو گرفتار کیا جائے۔ انہوں نے کہا " یوپی کے سی ایم نے افسران کو جانچ کے احکام دئے ہیں۔ گئو کشی میں شامل ملزموں کے خلاف ایکشن لیا جائے"َ۔

    کہا جا رہا ہے کہ نہ تو وزیر اعلی اور نہ ہی وہاں موجود کسی افسر نے میٹنگ میں پولیس انسپیکٹر سبودھ کمار سنگھ کے قتل پر کوئی بات کی۔ پولیس نے اب تک 28 کوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے جس میں 8 ملزم بجرنگ دل ، وی ایچ پی اور بی جے پی کے یوتھ کے ممبر ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: بلند شہر مبینہ گئوکشی معاملہ: بھیڑ نے انسپکٹر کو پیٹنے کے بعد سر میں ماری گولی ۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ
    شادی کے بعد پرینکا اورنک کا ہاٹ فوٹو شوٹ انٹرنیٹ پر ہوا وائرل، دیکھیں تصویریں
    اگستاویسٹ لینڈ معاملہ: کرشچین مشیل کو سی بی آئی نے کیا گرفتار، آج کورٹ میں کرے گی پیش
    First published: