ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

یوگی آدتیہ ناتھ کو بلایا گیا دہلی، طے کئے جائیں گے بی جے پی امیدواروں کے نام

اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ بی جے پی کی کورگروپ کی میٹنگ میں شرکت کے لئے آج شام دہلی پہنچیں گے۔ 

  • Share this:
یوگی آدتیہ ناتھ کو بلایا گیا دہلی، طے کئے جائیں گے بی جے پی امیدواروں کے نام
اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ: فائل فوٹو

اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ آج شام 4 بجے دہلی پہنچیں گے۔ وہ شام 6 بجے بی جے پی کے قومی صدرامت شاہ کے ذریعہ بلائی گئی میٹنگ میں شامل ہوں گے۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ بی جے پی کی کورگروپ کی میٹنگ ہے۔ میٹنگ میں یوپی بی جے پی کے امیدواروں کے ناموں پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔


بی جے پی اس میں یہ فیصلہ کرے گی کہ کسے کہاں سے انتخابی میدان میں اتارا جائے اورکس کا ٹکٹ کاٹا جائے، اس پرغوروخوض ہوسکتا ہے۔ پارٹی کی کورگروپ کی اس میٹنگ میں وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے ساتھ نائب وزیراعلیٰ کیشوپرساد موریہ اور دنیش شرما اوربی جے پی کے ریاستی صدرمہندر پانڈے بھی موجود رہیں گے۔


اس سے قبل بی جے پی نے لوک سبھا الیکشن کے لئے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دینے کولے کرہفتہ کی دیررات تک میراتھن میٹنگ کی۔ میٹنگ میں حصہ لینے کے لئے وزیراعظم نریندرمودی اورپارٹی صدرامت شاہ، ارون جیٹلی، راجناتھ سنگھ، سشما سوراج سمیت کئی لیڈربی جے پی دفترپہنچے تھے۔ ان کے علاوہ مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان، اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ ترویندرراوت، بہاربی جے پی صدرنتیا نند رائے سمیت کئی لیڈرمیٹںگ میں شامل ہوئے۔


واضح رہے کہ ملک میں ضابطہ اخلاق نافذ ہوگیا ہے اورپورے ملک میں 7 مرحلوں میں ووٹنگ ہوگی۔ ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں7 مرحلوں میں ووٹنگ ہونی ہے۔ ریاست میں 11 اپریل، 18 اپریل، 29 اپریل، 6 مئی، 12 مئی اور19 مئی کوووٹنگ ہوگی۔ نتیجے 23 مئی کو آئیں گے۔
First published: Mar 17, 2019 12:21 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading