உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    یو پی میں فرقہ پرست طاقتوں کے منصوبوں کو کامیاب نہیں ہونے دیاجائےگا: سماج وادی پارٹی

    لکھنؤ۔ سماج وادی پارٹی نے کہا ہے کہ اتر پردیش میں بجرنگ دل، آرایس ایس اور وشو ہندو پریشد کی فرقہ پرستی پر مبنی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیاجائےگا۔

    لکھنؤ۔ سماج وادی پارٹی نے کہا ہے کہ اتر پردیش میں بجرنگ دل، آرایس ایس اور وشو ہندو پریشد کی فرقہ پرستی پر مبنی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیاجائےگا۔

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:

      لکھنؤ۔ سماج وادی پارٹی نے کہا ہے کہ اتر پردیش میں بجرنگ دل، آرایس ایس اور وشو ہندو پریشد کی فرقہ پرستی پر مبنی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیاجائےگا۔ سماج وادی پارٹی کے لیڈر فرحت شاہ نے بجرنگ دل کے ذریعے چلائے جارہے کیمپوں پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ آتم رکشا کے نام پر کیمپ چلا کر ہندووں اور مسلمانوں کے مابین فاصلےاورغلط فہمیاں پیدا کررہے ہیں۔ ان کے خلاف سماج وادی پارٹی سخت اقدامات کرے گی۔ سماج وادی پارٹی کے اراکین  فرقہ پرستی کو فروغ دینے والے عناصر کا مقابلہ  کریں گے۔


      واضح رہے کہ بجرنگ دل کے ذریعے اجودھیا میں چلائے جارہے کیمپ کا ویڈیو سامنے آنے کے بعد مسلم طبقے کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا۔ ویڈیو میں مسلمانوں کو دہشت گرد بناکر پیش کرنے کی کوشش کی مذمت کی گئی تھی۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد بھی بی جے پی لیڈر یہ ماننے کو تیار نہیں کہ اتر پردیش میں اس انداز کے کیمپ بھی چلائے جارہے ہیں۔

      First published: