ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

رام مندر کی تعمیر میں تاخیر کے لئے کانگریس ہے ذمہ دار: کیشو پرساد موریہ

اترپردیش کے نائب وزیراعلیٰ نے کہا کہ راجیہ سبھا میں اکثریت حاصل ہونے پربی جے پی حکومت رام مندرکی تعمیر کی راہ ہموار کرسکتی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Aug 20, 2018 08:17 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
رام مندر کی تعمیر میں تاخیر کے لئے کانگریس ہے ذمہ دار: کیشو پرساد موریہ
کیشو پرساد موریہ: فائل فوٹو

لکھنو: اترپردیش کے نائب وزیراعلی کیشو پرساد موریہ نے اجودھیا میں رام مندر کی تعمیر میں تاخیر کے لئے کانگریس کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ راجیہ سبھا میں اکثریت حاصل ہونے پربھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت مندر کی تعمیر کی راہ ہموار کرسکتی ہے۔


نائب وزیراعلیٰ  نے پیر کو یو این آئی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ رام مندر معاملہ سپریم کورٹ میں زیرالتوا ہے اور امید ہے کہ جلد ہی یہ تنازعہ حل ہوجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ کانگریس اپنے سیاسی فائدے کے لئے مندر کی تعمیر میں رکاوٹ ڈال رہی ہے۔


کیشو پرساد موریہ نے کہا کہ اگرراجیہ سبھا میں بی جے پی کی اکثریت ہوتی تو مندر کی تعمیرکا راستہ ہموار کرسکتی تھی۔ نائب وزیراعلی نے کہاکہ مرکز اور ریاست کی بی جے پی حکومت رام مندر کے لئے عہد بند ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ رام مندر کی تعمیر تین طریقہ سے ممکن ہے ۔ پہلا سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد، دوسرا دونوں فریق کے سمجھوتہ سے یا پھر پارلیمنٹ میں قانون بناکر۔


انہوں نےیہ بھی کہاکہسنتوں  اور ملک کے عوام کا دباو ہے کہ دوارکا مندر کی طرح ہی اجودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے لئے قانون بنایا جائے لیکن قومی جمہوری اتحاد حکومت کے پاس راجیہ سبھا میں اکثریت نہیں ہے۔ بغیر اکثریت کے اس طرح کے قانون کو پاس نہیں کرایا جاسکتا ۔
First published: Aug 20, 2018 08:17 PM IST