اپنا ضلع منتخب کریں۔

    UP کے محکمہ تعلیم کا کارنامہ ، اکبر الہ آبادی کا نام بدل کر اب پریاگ راجی کردیا ، مچا ہنگامہ

    اترپردیش اعلیٰ تعلیمی کمیشن نے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر مشہور ومعروف شاعر اکبر الہ آباد کا نام بدل کر اکبر پریاگ راجی کردیا ہے۔ ساتھ ہی تیغ الہ آباد کا نیا نام تیغ پریاگ راجی اور راشد الہ آبادی کو راشد پریاگ راجی کردیا گیا ہے ۔

    اترپردیش اعلیٰ تعلیمی کمیشن نے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر مشہور ومعروف شاعر اکبر الہ آباد کا نام بدل کر اکبر پریاگ راجی کردیا ہے۔ ساتھ ہی تیغ الہ آباد کا نیا نام تیغ پریاگ راجی اور راشد الہ آبادی کو راشد پریاگ راجی کردیا گیا ہے ۔

    اترپردیش اعلیٰ تعلیمی کمیشن نے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر مشہور ومعروف شاعر اکبر الہ آباد کا نام بدل کر اکبر پریاگ راجی کردیا ہے۔ ساتھ ہی تیغ الہ آباد کا نیا نام تیغ پریاگ راجی اور راشد الہ آبادی کو راشد پریاگ راجی کردیا گیا ہے ۔

    • Share this:
      لکھنو : اترپردیش میں یوگی حکومت بننے کے بعد کئی اضلاع کے نام کو تبدیل کیا جاچکا ہے ۔ اسی کڑی میں الہ آباد کا نام بھی بدل کر پریاگ راج کردیا گیا تھا ۔ اسی کے ساتھ الہ آباد ریلوے اسٹیشن ، سرکاری دفاتر وغیرہ میں بھی الہ آباد کی جگہ پریاگ راج نام چڑھا دیا گیا ۔ اب یوپی کے تعلیمی کمیشن نے کئی مشہور شاعروں کے ناموں کو بدل کر پریاگ راج کے نام پر کردیا ہے، جس سے تنازع شروع ہوگیا ہے۔

      اترپردیش اعلیٰ تعلیمی کمیشن نے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر مشہور ومعروف شاعر اکبر الہ آباد کا نام بدل کر اکبر پریاگ راجی کردیا ہے۔ ساتھ ہی تیغ الہ آباد کا نیا نام تیغ پریاگ راجی اور راشد الہ آبادی کو راشد پریاگ راجی کردیا گیا ہے ۔ یہ شاعری کی دنیا کے بڑے نام ہیں ۔ ان کے ناموں میں تبدیلی کافی لوگوں کو ناگوار گزر رہی ہے اور وہ اس کو غلط بتارہے ہیں ۔ اس معاملہ میں ہائر ایجوکیشن سروس کمیشن کے سربراہ ایشور شرن وشوکرما نے خود کو الگ کرلیا ہے اور کہا ہے کہ انہیں اس کے بارے میں کوئی علم نہیں ہے۔

      کمیشن نے بتایا کہ ویب سائٹ ہوئی ہیک

      اترپردیش ہائر ایجوکیشن کمیشن نے اس معاملے پر کہا کہ اترپردیش ہائر ایجوکیشن کی ویب سائٹ منگل کو ہیک کرلی گئی اور ہیکروں نے کئی ادیبوں کے ناموں میں چھیڑ چھاڑ کی۔ حالانکہ کمیشن نے کچھ ہی وقت میں ویب سائٹ کو اپنے کنٹرول میں لے کر ادیبوں اور شعرا کے ناموں کو ٹھیک کر لیا ہے۔ اتر پردیش ہائر ایجوکیشن سروس کمیشن کے چیئرمین پروفیسر ایشور شرن وشو کرما نے بتایا کہ کمیشن کی ویب سائٹ ہیک کرلی گئی اور ادیبوں کے ناموں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی۔ حالانکہ ویب سائٹ کو پھر سے بحال کرلیا گیا ہے اور سائبر کرائم برانچ کے پاس اس حادثہ کی رپورٹ درج کرائی جا رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ادیبوں کے ناموں میں تبدیلی کمیشن کی طرف سے نہیں کیا گیا ہے۔

      بتادیں کہ تعلیمی کمیشن کی انگریزی ویب سائٹ میں ابائوٹ اَس کا سیکشن دیا گیا ہے اس میں الہ آباد (موجودہ پریاگ راج) کے ماضی اور اس سے منسلک اہم شخصیات کے بارے میں اہم جانکاریاں دی گئی ہیں، ابائوٹ اَس کی شروعات پریاگ راج شہر کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ پریاگ راج اترپردیش کا ایک اہم شہر ہے جسے پریاگ راج کے نام سے جانا جاتا ہے ۔ یہاں تین ندیاں گنگا، یمنا، اور سرسوتی کا سنگم بھی ہے اور یہاں ہندوئوں کے لئے ایک مقدس مقام ہے، حالانکہ یہ ریاست کی سب سے زیادہ آبادی والے شہروں میں سے ایک ہے۔

      ویب سائٹ کے تیسرے پیرے میں مشہور اردو شاعر کا ذکر ہے، ویب سائٹ پر لکھا گیا ہے کہ ہندی ساہتیہ کے علاوہ شہر میں فارسی، اردو ساہتیہ کا بھی مطالعہ کیا جاتا رہا ہے، اکبر پریاگ راجی جو کہ ایک عظیم شاعر تھے ۔ نوح ناروی، تیغ پریاگ راجی، شبنم نقوی اور راشد پریاگ راجی کی جڑیں بھی یہیں سے ہے۔

      کمیشن نے الہ آباد کے نام کی جگہ پریاگ راج اور پریاگ راجی لفظوں کا استعمال کیا ہے اس وجہ سے شاعروں کے ناموں میں تبدیلی آگئی ہے۔

      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں۔

      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: