اپنا ضلع منتخب کریں۔

    بی ایس پی کی حکومت بنی تو کسانوں کا ایک لاکھ روپے تک کا قرض معاف کیا جائے گا : مایاوتی

     مایاوتی نے دعوی کیا کہ انتخابات کے بعد اتر پردیش میں ان کی پارٹی اقتدار میں آئے گی اور غنڈہ راج ختم ہوگا، مافیا اور جرائم پیشہ افراد سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔

    مایاوتی نے دعوی کیا کہ انتخابات کے بعد اتر پردیش میں ان کی پارٹی اقتدار میں آئے گی اور غنڈہ راج ختم ہوگا، مافیا اور جرائم پیشہ افراد سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔

    مایاوتی نے دعوی کیا کہ انتخابات کے بعد اتر پردیش میں ان کی پارٹی اقتدار میں آئے گی اور غنڈہ راج ختم ہوگا، مافیا اور جرائم پیشہ افراد سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      میرٹھ / علی گڑھ : بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی صدر مایاوتی نے دعوی کیا کہ انتخابات کے بعد اتر پردیش میں ان کی پارٹی اقتدار میں آئے گی اور غنڈہ راج ختم ہوگا، مافیا اور جرائم پیشہ افراد سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔ بی ایس پی صدر مایاوتی نے آج میرٹھ کے ویدویاسپوری میدان اور علی گڑھ کے بننادیوی علاقے میں جی ٹی روڈ پر ایکزیبیشن سنٹر سے ریاستی اسمبلی کے لیے انتخابی مہم کا آغاز کیا۔ریاست کے عوام غنڈہ راج سے عاجز آ چکے ہیں۔ انتخابات کے بعد بی ایس پی حکومت بنائے گی۔ مافیا اور جرائم پیشہ افراد سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔
      انہوں نے کہا کہ کسان بھوک مری کی دہلیز پر ہیں۔ ریاست میں ان کی حکومت بنی تو کسانوں کے ایک لاکھ روپے تک کے قرض معاف کر دیے جائیں گے۔ غریبوں کو زمینیں پٹے پر دی جائیں گی۔ کسانوں کو فصلوں کی مناسب قیمت دلائی جائے گی۔ بی ایس پی صدر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے سال 2014 میں لوک سبھا انتخابات کے دوران عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا نہیں کیا جبکہ سرمایہ داروں کے کروڑوں روپے کے قرض معاف کر دیے گئے۔
      سابق وزیر اعلی نے کہا کہ ریاست میں بی ایس پی کی حکومت بننے پر پولیس اور دیگر محکموں میں غیرجانبدارانہ طریقہ سے اور بغیر پیسے دیے بھرتیاں کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ طالب علموں کو لیپ ٹاپ اور موبائل فون دینے کے بجائے ریاستی حکومت راست طورپر ضرورت مندوں کو مالی مدد فراہم کرے گی۔ آنے والے وقت میں یادگاریں اور مجسمے نصب نہیں کئے جائیں گے اور فلاح و بہبود کی اسکیموں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ غریبوں کو زمینیں پٹے پر دی جائیں گی اور ان پر زبردستی قبضہ کرنے والوں کو جیل بھیجا جائے گا۔ جن اضلاع اور منصوبوں وغیرہ کے نام تبدیل کر دیے گئے ہیں انہیں دوبارہ بحال کیا جائے گا۔
      محترمہ مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی وزیر اعلی کے نام کا اعلان کرنے کی ہمت نہیں کرپا رہی ہے۔ ریاست میں بی جے پی حکومت بنی تو ریزرویشن ختم کرنے کی کوشش شروع ہو جائے گی۔ کانگریس اور سماج وادی پارٹی نے اتحاد باہمی مفاد سے کیا ہے۔ ایس پی کی حکومت بننے پر غنڈہ راج عروج پر ہوگا اور متھرا، دادری، مظفر نگر اور بلند شہر جیسے واقعات پھر شروع ہو جائیں گے۔ بی ایس پی حکومت بننے پر ریاست میں قانون کی حکمرانی ہوگی۔
      First published: