உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    یوپی انتخابات کیلئے کانگریس کا  Youth Manifesto جاری، 20 لاکھ سرکاری نوکریوں کا وعدہ اور۔۔

    Youtube Video

    Congress Bharti vidhan yuva ghoshna patrr: اس دوران راہل گاندھی نے کہا کہ ملک اور یوپی کا مسئلہ ہندوستان کا ہر نوجوان جانتا ہے۔ کانگریس Youth Manifesto جاری کر رہی ہے۔ ہم خالی وعدے نہیں کرتے۔ یوپی کے نوجوانوں سے بات کرتے ہوئے ان کے خیالات کو اس منشور میں رکھا گیا ہے۔

    • Share this:
      (UP Election 2022): اتر پردیش (یوپی الیکشن 2022) میں ہونے والے اسمبلی انتخابات ( UP assembly elections 2022) کے لیے کانگریس کا Youth Manifesto جاری کر دیا گیا ہے۔ کانگریس لیڈر راہو؎ل گاندھی اور پرینکا گاندھی واڈرا نے آج اترپردیش اسمبلی انتخابات کے لئے پارٹی کا انتخابی منشور جاری کیا۔ لڑکی ہوں لڑ سکتی ہوں اور ٹکٹوں کی تقسیم میں خواتین کو 40 فیصد ریزرویشن دینے کے بعد کانگریس نے سرکاری نوکریوں سے لے کر اساتذہ کی اسامیوں تک بڑا وعدہ کیا ہے۔

      اس دوران راہل گاندھی نے کہا کہ ملک اور یوپی کا مسئلہ ہندوستان کا ہر نوجوان جانتا ہے۔ کانگریس Youth Manifesto جاری کر رہی ہے۔ ہم خالی وعدے نہیں کرتے۔ یوپی کے نوجوانوں سے بات کرتے ہوئے ان کے خیالات کو اس منشور میں رکھا گیا ہے۔ ساتھ ہی پرینکا گاندھی نے کہا کہ ہم نے اتر پردیش کے ہر ضلع کے نوجوانوں سے بات کی ہے۔ بھرتی ودھان نام اس لیے کیونکہ کہ نوجوانوں کے پاس روزگار کا مسئلہ درپیش ہے۔ کانگریس پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ ہم 20 لاکھ نوکریاں دیں گے۔ نوجوانوں کا روزگار کے حوالے سے جو بھروسہ ختم ہو چکا ہے ہم اسے کیسے پورا کر سکتے ہیں۔

      تو آئیے جانتے ہیں کہ کانگریس انتخابی وعدوں کی شکل میں اپنے پٹارے سے کیا نکالتی ہے۔
      20 لاکھ سرکاری نوکریوں کی گارنٹی، جن میں سے آٹھ لاکھ پوسٹیں خواتین کے لیے ہوں گی۔
      - پرائمری اسکولوں میں اساتذہ کی 1.5 لاکھ خالی آسامیاں پُر کی جائیں گی۔
      - اسٹارٹ اپس کے لیے 5,000 کروڑ روپے کا سیڈ اسٹارٹ اپ فنڈ، جس میں 30 سال سے کم عمر کے کاروباریوں کو ترجیح دی جائے گی۔
      بنیادی تعلیم کے شعبے میں ایک لاکھ ہیڈ ٹیچرز کی کمی پوری کی جائے گی۔

      آنگن واڑی کارکنوں کی 19300 خالی آسامیاں اور آنگن واڑی معاونین کی 27100 خالی آسامیاں پُر کی جائیں گی۔

      تمام مسابقتی امتحانات کی فیس معاف کردی جائے گی، ساتھ ہی امتحان دینے کے لیے بس اور ریل کا سفر بھی مفت ہوگا۔

      یوپی میں ووٹنگ
      بتا دیں کہ اتر پردیش میں سات مرحلوں میں پولنگ ہونی ہے۔ اس کی شروعات 10 فروری کو ریاست کے مغربی حصے کے 11 اضلاع کی 58 سیٹوں پر ووٹنگ کے ساتھ ہوگی۔ دوسرے مرحلے میں 14 فروری کو ریاست کی 55 سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی۔ اترپردیش میں تیسرے مرحلے میں 59 سیٹوں کے لیے 23 فروری کو، چوتھے مرحلے میں 60 سیٹوں کے لیے، 27 فروری کو پانچویں مرحلے میں 60 سیٹوں، 3 مارچ کو چھٹے مرحلے میں 57 سیٹوں اور ساتویں مرحلے میں 54 سیٹوں کے لیے ووٹنگ 3 مارچ کو ہو گی۔ 7. ہو جائے گا. ساتھ ہی یوپی انتخابات کے نتائج 10 مارچ کو آئیں گے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: