UP Election 2022: وزیر اعلی بگھیل کا دعوی، چونکانے والے ہوں گے نتائج ، معلق اسمبلی میں کانگریس بنے گی کنگ میکر
UP Election 2022: چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے دعوی کیا ہے کہ ریاست میں معلق اسمبلی آنے کا امکان ہے ۔ بگھیل نے یہ بھی اعتماد ظاہر کیا کہ معلق اسمبلی ہونے کی صورت میں کانگریس پارٹی کنگ میکر بن کر ابھرے گی ۔
UP Election 2022: چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے دعوی کیا ہے کہ ریاست میں معلق اسمبلی آنے کا امکان ہے ۔ بگھیل نے یہ بھی اعتماد ظاہر کیا کہ معلق اسمبلی ہونے کی صورت میں کانگریس پارٹی کنگ میکر بن کر ابھرے گی ۔
نئی دہلی : اترپردیش اسمبلی انتخابات میں کانگریس کے خصوصی آبزرور اور انچارج چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے News18.com سے بات چیت میں دعوی کیا کہ ریاست میں معلق اسمبلی آنے کا امکان ہے ۔ بگھیل نے یہ بھی اعتماد ظاہر کیا کہ معلق اسمبلی ہونے کی صورت میں کانگریس پارٹی کنگ میکر بن کر ابھرے گی ۔ ایسی صورتحال میں ایس پی اقتدار میں آسکتی ہے ۔ بگھیل نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ووٹر یوگی آدتیہ ناتھ کو اقتدار سے باہر کا راستہ دکھائیں گے ۔ معلق اسمبلی کا امکان ہے اور کانگریس کنگ میکر بن کر ابھر سکتی ہے ۔
ویسے تو اترپردیش اسمبلی انتخابات میں مقابلہ اس مرتبہ اہم طور پر یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں بی جے پی اور اکھیلیش یادو کی قیادت میں سماجوادی پارٹی کے درمیان مانا جارہا ہے ، لیکن مایاوتی کی بہوجن سماج پارٹی اور کانگریس کے معلق اسمبلی ہونے پر سرکار کی تشکیل میں اہم ہونے کی امید ہے ۔ ریاست میں کانگریس کی کمان پرینکا گاندھی کے ہاتھ میں ہے ۔ اس مرتبہ یوپی اسمبلی الیکشن میں عام آدمی پارٹی بھی زور و شور سے میدان میں اتری ہے ۔
یہ پوچھے جانے پر کہ کیا اس مرتبہ یوپی اسمبلی انتخابات میں کانگریس جیتے گی تو بگھیل نے کہا کہ آنے والے نتائج سبھی کیلئے چونکانے والے ہوں گے ۔ بگھیل نے کہا کہ اس مرتبہ پہلی بڑی بات یہ ہے کہ کانگریس پارٹی 1996 کے بعد پہلی مرتبہ 400 سیٹوں پر الیکشن لڑ رہی ہے ۔ ان انتخابات میں کانگریس کی سب سے بڑی جیت یہی ہے کہ ہم نے دوسری پارٹیوں کو ذات اور مذہب کے ایجنڈہ پر لڑنے کیلئے چھوڑ دیا اور کانگریس نے ترقی اور فلاح و بہبود، آوارہ جانوروں ، خواتین کے تحفظ کی بات کی ۔ آنے والے نتائج سبھی کو چونکا دیں گے ۔
بگھیل نے کہا کہ اس کی وجہ ہے یہ ہے کہ اس مرتبہ پارٹی کے کارکنان نے زمین پر حقیقت میں کڑی محنت کی ہے ۔ میں نے یہ بھی دیکھا ہے کہ کانگریس کی ریلیوں میں بڑی تعداد میں نوجوان اور خواتین آرہی ہیں ۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ ہم نے جو معاملات اٹھائے ہیں ، وہ لوگوں کے حقیقی مدعے ہیں ۔
بگھیل نے وزیر اعظم مودی کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن ریلیوں کے دوران انہوں نے جن اسکیموں کی بات کی ہے ، وہ یو پی اے سرکار کے ذریعہ شروع کی گئی اسکیمیں ہیں ۔ خواہ مفت راشن ہو ، تعلیم کا حق ہو یا منریگا ہو ، یہ سبھی یو پی اے کی اسکیمیں ہیں ۔ اقتدار میں آنے کے بعد انہوں نے کیا پیش کیا ہے؟ کیا وہ نوٹ بندی اور سرکاری کمپنیوں کے پرائیویٹائزیشن کیلئے ووٹ مانگ رہے ہیں؟
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔