یوپی کے رام پور ضلع کے جنگل میں ایک معذور لڑکی کی مبینہ طور پر اجتماعی عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ملزموں نے لڑکی کا نہ صرف ریپ کیا بلکہ اس کا ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا۔ متاثرہ کے اہل خانہ نے ملزموں کےخلاف پولیس میں تحریری شکایت دے دی ہے۔ جس کے بعد پولیس نے دوم ملزم شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔
معلومات کے مطابق رام پور کے ملک تھانہ میں رہنےوالی ایک معذور لڑکی 25 مئی کو اپنے کھیت پر جانوروں کو چارا لینے گئی تھی۔ جہاں اس کا گاؤں کے ہی تین لوگوں نے گینگ ریپ کیا۔ یہی نہیں تینوں نے حیوانیت کی ساری حدیں پار کرتے ہوئے ریپ کا ویڈیو بھی بنایا اور سوشل میڈیا پر وائرل کردیا۔
متاثرہ نے گھر آکر آپنے اہل خانہ کو واقعے کے بارے میں بتادیا۔ اس کے بعد متاثرہ لڑکی اور اس کے اہل خانہ تھانہ پہنچ کر ملزموں کے خلاف رپورٹ درج کرائی۔
پولیس کے سپرنٹنڈنٹ شیوہری مینا نے بتایا کہ ایک لڑکی کے ساتھ تین لوگوں کے ذریعے ریپ کے واقعے کو انجام دئے جانے اور واردات کا ویڈیو بنائے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ متاثری فریق کی شکایت پر تینوں لوگوں کے خلاف معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ جن میں سے پولیس نے دوملزموں کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ایک دیگر ملزم ابھی بھی فرار ہے جس کی تلاش کی جارہی ہے۔ ایس پی نے کہا کہ معاملے کی جانچ جاری ہے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔