ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

یو پی: الہ آباد میں گؤ کشی کے ملزم جسیم الدین کو پولیس نے ماری گولی

الہ آباد میں گؤ کشی کے ملزم جسیم الدین عرف منا پولیس انکاؤنٹرمیں شدید طور سے زخمی ہو گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق جسیم الدین پر الہ آباد اور فتح پور کے پولیس تھانوں میں گؤ کشی سمیت کئی سنگین معاملوں میں مقدمات درج ہیں ۔

  • Share this:

الہ آباد میں گؤ کشی کے ملزم جسیم الدین عرف منا  پولیس انکاؤنٹرمیں شدید طور سے زخمی ہو گیا ہے ۔ پولیس کے  مطابق جسیم الدین پر الہ آباد اور فتح پور کے پولیس تھانوں میں گؤ کشی سمیت کئی سنگین معاملوں میں مقدمات درج  ہیں ۔ ایس پی گنگا پار دھول جائسوال کے مطابق  جسیم الدین سوراؤں علاقے میں کوئی سنگین واردات انجام دینے  کے مقصد سے  آیا تھا ۔ مخبروں کے ذریعے اطلاع ملنے پر پولیس فورس نے جسیم الدین کو چاروں طرف سے گھیر لیا ۔

پولیس کی طرف سے گھیرا بندی کئے جانے پر جسیم الدین کی طرف  سے پولیس پر فائرنگ کی گئی ۔ پولیس  نے  بھی جوابی فائرنگ کی ۔ پولیس کی جانب سے جوابی  فائرنگ کئے جانے پر جسیم الدین  شدید طور پر زخمی ہو گیا ۔ جسیم الدین کے پیر وں میں کئی گولیاں لگی ہیں ۔ شدید طور سے زخمی  حالت میں اس کو شہر کے سرکاری ’’ سروپ رانی اسپتال ‘‘ میں داخل کرایا گیا ہے ۔ جہاں اس کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے  ۔ پولیس  طرف سے جسیم الدین عرف منا کو ایک شاطر مجرم قرار دیا جا رہا ہے   جس پر مختلف پولیس تھانوں میں کئی سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں ۔

پولیس کے مطابق  گؤ کشی کے معاملے میں جسیم الدین کی کافی دنوں سے تلاش  کی جا رہی تھی  ۔ جسیم الدین  گوؤ کشی کی وارادت انجام دینے کے بعد  سے  فرارچل رہا تھا ۔ پولیس نے جسیم الدین کے قبضے سے ایک پستول اور کارتوس بر آمد   ہونے  کا دعویٰ کیا ہے

Published by: Sana Naeem
First published: Feb 09, 2021 08:07 PM IST