اترپردیش کے گورنررام نائک نے اردو سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا تعلق آر ایس ایس سے ہے، لیکن اردو سے مجھے بھی محبت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرایس ایس بھی اردو کی طرح ہی لوگوں کو جوڑنے کا کام کرتا ہے۔ جو لوگ آر ایس ایس کو اردو کا مخالف سمجھتے ہیں وہ غلط فہمی میں مبتلا ہیں۔
رام نائک نے کہا کہ اردوزبان سے آرایس ایس کو نفرت ہے، یہ بالکل غلط سوچ ہے۔ زبانیں جوڑنے کا کام کرتی ہیں، ملک کی تقسیم سے قبل اردو ہی چلتی تھی، اس لئے اس وقت آرایس ایس کے لوگ اردو میں ہی تشہیرکیا کرتے تھے۔ اس لئے اس غلط فہمی کو ختم کرنا چاہئے۔ آرایس ایس کا کام جوڑنا ہے، اس لئے جو جس زبان کو سمجھتا ہے، وہ استعمال کی جاتی ہے۔
رام نائک نے کہا کہ میں نے گورنربننے کے بعد دیکھا کہ اترپردیش میں ہندی کے بعد اردو زبان بھی اکثریتی زبان ہے۔ میں نے جب راج بھون کے باہرگیٹ پرجوبورڈ لگے تھے، وہ پرانے تھے، میں نے اس پراردو بھی لکھوایا۔ تب میرے پاس فون آیا کہ آپ پہلے گورنر نکلے جس نے اردو زبان کو بھی عزت بخشی ہے۔
گورنر رام نائک نے کہا کہ زبان جوڑنے کے لئے ہوتی ہے اور آرایس ایس بھی جوڑنے کا کام کرتی ہے۔ ہندی، اردو اوربنگلہ یہ تمام زبانیں ہندوستانی ہیں، اس لئے زبان کے لئے ہمیں غلط فہمی نہیں پالنی چاہئے۔
طارق قمر کی گورنر رام نائک سے خاص بات چیت سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔