الہ آباد : اترپردیش حکومت کی طرف سے وقف ٹربیونل میں مداخلت اور اس میں ترمیم کے خلاف الہ آباد ہائی کورٹ میں ایک عرضی داخل کی گئی ہے ۔عرضی میں ریاستی حکومت کی طرف سے وضع کئے گئے ’’ وقف رولس 2017 ‘‘ کو بھی چیلنج کیا گیا ہے ۔ریاستی حکومت کی طرف سے بنائے گئے نئے قوانین کے تحت وقف ٹربیونل میں کئی اہم ترمیمات کی گئی ہیں ۔
اب وقف ٹربیونل میں تین ممبران کی بجائے صرف دو ممبران ہوں گے ۔ساتھ ہی ساتھ ریاستی حکومت نے وقف ٹربیونل میں جج کی تقرری کا اختیار بھی اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کیاہے ۔وقف قوانین میں حکومت کی ان ترمیمات کے خلاف ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی گئی ہے ۔عرضی گذار کے وکیل سید فرمان احمد نقوی کا کہنا ہے کہ حکومت اپنی طرف سے وقف قوانین میں کوئی ترمیم نہیں کر سکتی۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔