ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

گریٹر نوئیڈا میں دوعمارت منہدم ، 3 کی موت، این ڈی آر ایف کی ٹیم راحت و بچاؤ میں مصروف

گریٹر نوئیڈا کےتھانہ بسرکھ علاقے کے شاہ بیری گاؤں میں منگل کی رات زیر تعمیر 6 منزلہ اور 7 منزلہ عمارت گر گئی ۔

  • Share this:
گریٹر نوئیڈا میں دوعمارت منہدم ، 3 کی موت، این ڈی آر ایف کی ٹیم راحت و بچاؤ میں مصروف
گریٹر نوئیڈا کے شاہ بیری میں زیر تعمیر 6۔7 منزلہ دو عمارت منہدم ، ریسکیو آپریشن جاری

گریٹر نوئیڈا کے تھانہ بسرکھ علاقے کے شاہ بیری گاؤں میں منگل کی رات زیر تعمیر 6 منزلہ  اور 7 منزلہ عمارت  گر گئی ۔ اس حادثے میں اب تک تین لاشوں کو نکالا جا چکا ہے ۔ابھی بھی 6 سے 7 لوگوں کے ملبے میں پھنسے ہونے کا اندیشہ ہے ۔ فی الحال این ڈی آر ایف کی ٹیم ریسکیو آپریشن میں لگی ہوئی ہے۔ ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔ این ڈی آر ایف کی ٹیم  اسنفر ڈاگ کی مدد سے ملبے میں دبے لوگوں  کا پتہ لگا رہی ہے ۔حالانکہ ابھی ملبے میں کتنے لوگ دبے ہیں اس کی جانکاری کوئی بھی افسر نہیں دے رہا  لیکن آف ریکارڈ افسران کا  کہنا ہے کہ ابھی بھی چھ سے سات لاشیں ملبے میں دبی ہو سکتی ہیں۔


فائر بریگیڈ افسرارون کمار سنگھ نے بتایا کہ تھانہ بسرکھ علاقے کے شاہ بیری گاؤں میں منگل کی رات زیر تعمیر 6 منزلہ  اور 7 منزلہ عمارت  گر گئی ۔6 منزلہ عمارت میں تین سے چار کنبہ رہ رہے تھے جبکہ زیر تعمیر عمارت میں درجن بھر مزدور بھی رہ رہے تھے۔انہوں نے بتایا کہ مزدوروں کے ملبے میں دبے ہونے کا اندیشہ ہے۔ جے سی بی سے ملبہ ہٹانے کا کام کیا جا رہا ہے۔


گریٹر نوئیڈا میں عمارت گرنے کے معاملے میں ڈی جی پی اوپی سنگھ نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ بلڈر گوری شنکر سمیت تینوں لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چار کمپنیاں ریسکیو آپریشن میں لگی ہیں ۔ابھی بھی 3 کنبے کے لوگوں کا ملبے میں پھنسے ہونے کا اندیشہ ہے۔ ریسکیو آپریشن کا کام تیزی سے چل رہا ہے ۔جگہ کی کمی کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں دقت آرہی ہے ۔ ابھی تک تین لاشوں کو نکال لیا گیا ہے ۔مہلوکین میں سبھی مرد ہیں ۔ڈی جی پی نے کہا کہ جو بھی قصوروار ہوگا اسے بخشا نہیں جائے گا۔


بتایا جا رہا ہے کہ یہ عمارت غیر قانونی طور سے بغیر کسی نقشہ پاس کرائے ہی بنوائی جا رہی تھی ۔اس درمیان موقع پر مرکزی وزیر ڈاکٹر مہیش شرما بھی پہنچے اور ریسکیو آپریشن کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ قصورواروں کو کسی بھی صورت میں چھوڑا نہیں جائے گا۔ سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی معاملےکو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ضلع انتظامیہ کو راحت و بچاؤ کی ہدایت دی ہے ۔
First published: Jul 18, 2018 08:01 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading