یوپی کے قنوج میں بس۔ٹرک میں تصادم، آگ لگنے سے 20 کی موت، کئی افراد زخمی
اترپردیش (Uttar Pradesh) کے قنوج (Kannauj)میں گذشتہ رات ایک دردناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ یہاں جی ٹی روڈ شاہراہ پر ڈبل ڈیکر بس اور ٹرک کے درمیان زبردست ٹکر ہوئی۔ تصادم کے بعد بس میں زبردست آگ لگ گئی جس میں سوار 20 مسافر ہلاک ہوگئے۔ اس حادثے میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jan 11, 2020 12:14 PM IST
اترپردیش (Uttar Pradesh) کے قنوج (Kannauj)میں گذشتہ رات ایک دردناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ یہاں جی ٹی روڈ شاہراہ پر ڈبل ڈیکر بس اور ٹرک کے درمیان زبردست ٹکر ہوئی۔ تصادم کے بعد بس میں زبردست آگ لگ گئی جس میں سوار 20 مسافر ہلاک ہوگئے۔ اس حادثے میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔ معلومات کے مطابق ، بس میں 40 سے زائد مسافر موجود تھے۔ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ حادثہ جی ٹی روڈ پر چھبرامؤ کے گھیلوئی گاؤں کے قریب پیش آیا۔ تصادم کے بعد بس اور ٹرک دونوں گاڑیاں جل کر خاک ہوگئیں۔
उत्तर प्रदेश के कन्नौज में हुए भीषण सड़क हादसे के बारे में जानकर अत्यंत दुख पहुंचा है। इस दुर्घटना में कई लोगों को अपनी जान गंवानी पड़ी है। मैं मृतकों के परिजनों के प्रति अपनी संवेदनाएं प्रकट करता हूं, साथ ही घायलों के शीघ्र स्वस्थ होने की कामना करता हूं।
— Narendra Modi (@narendramodi) January 11, 2020
وہیں وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی بس حادثے پر غم کا اظہار کیا ہے۔ ہفتہ کی صبح ، انہوں نے ٹویٹ کیا اور کہا ، 'مجھے قنوج میں ہونے والے بھیانک سڑک حادثے کے بارے میں جان کر بہت دکھ پہنچا ہے۔ اس حادثے میں بہت سارے لوگ اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتا ہوں اور ساتھ ہی زخمیوں کی بھی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں۔ '