یوپی کے جالون میں بڑا سڑک حادثہ: باراتیوں سے بھری بس گڈھے میں گری، 5کی موت، 17 زخمی

 اتوار کی صبح شادی کے باراتیوں سے بھری بس نامعلوم گاڑی سے ٹکرا کر سڑک کنارے گڈھے میں گرنے سے 5 افراد ہلاک اور 17 دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Uttar Pradesh, India
  • Share this:
    جالون۔ اتر پردیش کے ضلع جالون کے علاقے مادھو گڑھ میں اتوار کی صبح شادی کے باراتیوں سے بھری بس نامعلوم گاڑی سے ٹکرا کر سڑک کنارے گڈھے میں گرنے سے 5 افراد ہلاک اور 17 دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

    پولیس سپرنٹنڈنٹ ایراج راجہ نے بتایا کہ ہفتہ 6 مئی کو رائڈر تھانہ علاقہ کے منڈیلا گاؤں سے ایک شادی کی بارات رام پورہ علاقہ کے دوتولی آئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ اتوار کی صبح تقریباً تین بجے ایک بس شادی کے کچھ باراتیوں کو لے کر واپس منڈیلا جا رہی تھی۔ بس ابھی مادھو گڑھ کے گوپال پورہ گاؤں کے قریب پہنچی ہی تھی کہ ایک نامعلوم گاڑی نے اسے ٹکر مار دی، جس سے وہ گہرے گڈھے میں گر گئی۔

    انہوں نے بتایا کہ حادثے میں بس میں سوار تمام مسافر شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ راہگیروں کی اطلاع پر مادھو گڑھ پولیس موقع پر پہنچی اور تمام زخمیوں کو رام پورہ کے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے کلدیپ (36)، رگھونندن (46)، سیروبھن (65)، کرن سنگھ (34) کی شناخت کی۔ اور وکاس (32) کو مردہ قرار دیا گیا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ حادثے میں زخمی 17 دیگر افراد کو اورائی میڈیکل کالج بھیجا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: