اترپردیش ایم ایل سی انتخابات میں سماج وادی پارٹی نے کلین سویپ کیا ہے۔ جہاں ایک طرف حکمران پارٹی نے 36 میں سے 31 سیٹوں پر اپنا قبضہ جمایا وہیں بی جے پی کا کھاتہ بھی نہیں کھلا۔ جمعرات کو ہوئے ایم ایل سی انتخابات میں کانگریس کو ایک، بی ایس پی کو دو اور آزاد امیدوار کو ایک نشست پر کامیابی ملی۔ ریاستی الیکشن آفس کے مطابق لکھیم پور کھیری سے ایس پی امیدوار ششانک یادو، بدایوں سے ایس پی امیدوار بنواری سنگھ یادو، بریلی-رام پور سے سماج وادی پارٹی کے گھنشیام لودھی، جھانسی-للت پور-جالون سے ایس پی امیدوار رما نرنجن کو منتخب قرار دیا گیا ہے۔
کانگریس صدر سونیا گاندھی کے پارلیمانی حلقہ رائے بریلی میں کانگریس اپنا وقاربچانے میں کامیاب رہی ہے۔ رائے بریلی سے کانگریس کے دنیش پرتاپ سنگھ کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔انتخابات کے آخری مرحلے میں ایس پی امیدوار نے مسٹر سنگھ کو حمایت دے دی تھی۔ اسی لیے ووٹنگ کے ایک دن پہلے ایس پی نے اپنے امیدوار کو پارٹی نکال دیا تھا۔
بستی-سدھارتھ نگر سیٹ سے سماج وادی پارٹی کے سنتوش یادو، دیوریا سے ایس پی کے ہی رام اودھ یادو، ہردوئی سے سماج وادی پارٹی کے مصباح الدین، بارہ بنکی سے سماج وادی پارٹی کے راکیش یادو، فیض آباد سے ایس پی کے ہیرالال یادو، مرادآباد -بجنور سیٹ سے سماج وادی پارٹی کے پرویز علی، سلطانپور سے سماج وادی پارٹی کے شیلندر پرتاپ سنگھ، گونڈا سے ایس پی امیدوار محفوظ خاں، بلیا سے ایس پی کے ہی روی شنکر سنگھ کے منتخب ہونے کا اعلان کیا گیا۔
سماج وادی پارٹی کے آٹھ امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔ اس الیکشن میں دلچسپ بات یہ ہے کہ مجرمانہ شبیہ کے آزاد امیدوار برجیش سنگھ وارانسی سیٹ پر ووٹوں کی گنتی میں اپنے قریب ترین حریف سے کافی آگے چل رہے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔