உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    وسیم رضوی عرف جتیندر نارائن تیاگی کے خلاف الہ آباد ہائی کورٹ میں عرضی داخل، این ایس اے لگانے کا مطالبہ

     عرضی میں کہا گیا کہ سیاسی مقصد کے حصول کے لیے مذہب کی توہین سماج کا ماحول خراب کرنے کا کام کر رہی ہے ۔ عرضی گذار کی طرف سے کہا گیا ہے کہ قرآن اور پغمبر اسلام پر دنیا بھر کے مسلمانوں کا جذباتی عقیدہ ہے ۔وسیم رضوی اسلام اور اس کی تاریخ کو مسخ کرکے پیش کر رہے ہیں

    • Share this:
    الہ آباد ۔ اسلام چھوڑ کر ہندو  مذہب اختیار کرنے والے شیعہ سینٹرل وقف بورڈ کے سابق چئیر مین وسیم رضوی عرف جیتندر نارائن تیاگی کے خلاف الہ آباد ہائی کورٹ Allahabad High Court, میں عرضی داخل کی گئی ہے ۔ عرضی میں قرآن اور پیغبر اسلام کے خلاف وسیم رضوی کے اہانت آمیز بیانوں پر فوری طور سے روک لگانے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ عرضی میں کہا گیا ہے کہ وسیم رضوی کے اشتعال انگیز بیانوں سے سماج کا ماحول خراب ہو رہا ہے ۔ عرضی میں عدالت سے یہ بھی درخواست کی گئی ہے کہ وسیم رضوی عرف جیتندر نارائن تیاگی کے اسلام مخالف بیانوں پر فوری طور سے روک لگائی جائے ۔

    عرضی میں عدالت کو بتایا گیا ہے کہ وسیم رضوی کے خلاف ۲۷ ، کریمنل معاملے ریاست کے مختلف پولیس تھانوں میں درج ہیں ، لہٰذا درج مقدمات کے تحت ان کے خلاف قانونی کار روائی میں تیزی لائی جائے ۔ حضرت خواجہ غریب نواز اسو سی ایشن کے سکریٹری محمد یوسف انصاری کی طرف سے داخل عرضی میں کا کہا گیا ہے کہ وسیم رضوی اپنے سیاسی مقاصد کے لیے قرآن اور پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی کے مرتکب ہو رہے ہیں ۔

    عرضی میں کہا گیا کہ سیاسی مقصد کے حصول کے لیے مذہب کی توہین سماج کا ماحول خراب کرنے کا کام کر رہی ہے ۔ عرضی گذار کی طرف سے کہا گیا ہے کہ قرآن اور پغمبر اسلام پر دنیا بھر کے مسلمانوں کا جذباتی عقیدہ ہے ۔وسیم رضوی اسلام اور اس کی تاریخ کو مسخ کرکے پیش کر رہے ہیں ۔ عرضی میں وسیم رضوی پر نیشنل سکیورٹی ایکٹ لگانے کی درخواست کی گئی ہے ۔

    واضح رہے کہ گذشتہ ٦ ، دسمبر کو وسیم رضوی نے ڈاسنا دیوی مندر میں یتی نرسنگھا نند سرسوتی کی سر پرستی میں ہندو دھرم اختیار کر لیا تھا ۔ ہندو دھرم اپنانے کے بعد وسیم رضوی کو جیتندر نارائن تیاگی کا نام دیا گیا تھا ۔ ہندو دھرم قبول کرنے کے بعد وسیم رضوی عرف جیتندر نارائن تیاگی نے میڈیا کو دئے گئے انٹرویو میں قرآن اور پغمبر اسلام کے بارے میں نہایت نازیبا باتیں کہی تھیں ۔
    قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔

    Published by:Sana Naeem
    First published: