ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بیوی کو کھانسی ہونے پر شوہر نے دودھ میں ملاکر پلا دیا تیزاب، ایسے سامنے آیا ویڈیو تو کھلا راز، اڑ گئے سب کے ہوش

روشنی کے کنبے کا الزام ہے کہ دو دن پہلے ان کی بیٹی کو کھانسی کی دوا بتاکر دودھ میں میں ملاکر تیزاب پلا دیا جس سے اس کی حالت خراب ہو گئی۔

  • Share this:
بیوی کو کھانسی ہونے پر شوہر نے دودھ میں ملاکر پلا دیا تیزاب، ایسے سامنے آیا ویڈیو تو کھلا راز، اڑ گئے سب کے ہوش
روشنی کے کنبے کا الزام ہے کہ دو دن پہلے ان کی بیٹی کو کھانسی کی دوا بتاکر دودھ میں میں ملاکر تیزاب پلا دیا جس سے اس کی حالت خراب ہو گئی۔

یوپی کے چترکوٹ میں بیو کو کھانسی کی دوا بتاکر تیزاب پلانے پر بیوی کی علاج کے دوران موت ہونے کا سنسنی خیز معاملے سامنے آیا ہے۔ معاملہ کروی تحصیل کے بہار کے گاؤں کا ہے جہاں متاثرہ خاتون کے اہل خانہ نے الزام لگاتے ہوئے بتایا ہے کہ انہوں نے اپنی بیٹی روشنی کی شادی دو سال پہلے باندہ جن پد کے پاہور گاؤں میں روہت نام کے شخص کے ساتھ کی تھی۔


روشنی کے کنبے کا الزام ہے کہ دو دن پہلے ان کی بیٹی کو کھانسی کی دوا بتاکر دودھ میں میں ملاکر تیزاب پلا دیا جس سے اس کی حالت خراب ہو گئی۔ اس کے بعد اسے علاج کیلئے چترکوٹ کے جان کی کنڈ اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے اس کی حالت دیکھ کر برلا اسپتال ستنا کیلئے منتقل کر دیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی ہے۔ متاثرہ روشنی نے اپنی موت کے پہلے اپنے شوہر اور سسرالیوں پر ہراساں کرنے کا سنگین الزام لگایا ہے جس کا ویڈیو نیوز 18 کے پاس موجود ہے۔ وہ اس واقعے کے بعد متاثرہ کے اہل خانہ نے باندہ ضلع کے بدوسا تھانہ میں انصاف کی گہار لگائی ہے۔


الزام شوہر روہت پانڈ؁ نے اپنا جرم قبول کر لیا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ میں بازار سے تیزاب لایا تھا اور اسے دودھ میں ملاکر اپنی بیوی کو دے دیا ہے۔ اس میں میرے کنبے کا کوئی قصور نہیں ہے۔ انہوں نے کچھ نہیں کیا ہے۔ اس نے کہا کہ میرا دماغ کام نہیں کر رہا ہے۔


وہیں روشنی نے مرنے سے پہلے کیمرے کے سامنے اپنی آپ بیتی سنائی۔ اس نے بتایا کہ اس کے شوہر نے کھانسی کی دوا بتاکر اسے تیزاب پلا دیا۔

ملزم کے والد نے کہا کہ جب یہ سب کچھ ہوا ہم گھر پر موجود نہیں تھے۔ ہم دوسرے گھر پر تھے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ 12 مہینے اپنے دوسرے مکان میں رہتے ہیں جہاں پر گھر بھیس بندھی رہتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بہو اور بیٹا گھر کی چھت پر سو رہے تھے اور بیٹے نے بہو روشنی کو کہا تھا دودھ لیکر آنا۔ میں دوائی لایا ہوں کھا لینا۔ اس کے بعد اس نے بہو کو دوائی پلائی اس کے بعد رات بارہ بجے اسے الٹی ہونے لگی جس کے بعد ہم نے گاؤں کے ڈاکٹر کو بلایا اسے دو بار دکھایا لیکن کوئی اثر نہیں ہوا۔
Published by: Sana Naeem
First published: Jun 03, 2021 02:00 PM IST