اسپتالوں میں اردو سائن بورڈ لگانے پر یوپی میں ایک افسر معطل، آخر کیا ہے وجہ؟
یوپی آفیشل لینگویجز ایکٹ 1951 میں سیکشن 3 کا اضافہ کیا گیا۔
Urdu signboards: انہوں نے کہا کہ تمام سی ایم اوز کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ تمام اسپتالوں، پرائمری اور کمیونٹی ہیلتھ سینٹرز کے سائن بورڈز پر نام اردو میں معلومات فراہم کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے جاری کردہ حکم کی تعمیل کو یقینی بنائیں۔
Urdu sign boards in UP: اترپردیش حکومت نے منگل کے روز جوائنٹ ڈائریکٹر (ہیلتھ) کو معطل کردیا جس نے تمام چیف میڈیکل آفیسرز (سی ایم او) کو ہدایت جاری کی تھی کہ ریاست میں تمام اسپتالوں کے سائن بورڈ اور نیم پلیٹس پر اردو میں بھی نام لکھے جائیں۔ محکمہ صحت کے ایک سینئر افسر نے تصدیق کی کہ جوائنٹ ڈائریکٹر (ہیلتھ) ڈاکٹر تبسم خان (Dr Tabassum Khan) کو ڈیوٹی میں غفلت برتنے کے الزام میں معطل کر دیا گیا ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ یوپی میں یوپی آفیشل لینگویج (ترمیمی) ایکٹ، I989 کے ذریعے اردو کو دوسری زبان کے طور پر اپنایا گیا۔
محکمہ صحت کے ایک سینئر افسر نے کہا کہ سرکاری حکم جاری کرنے کے طریقہ کار پر انھوں نے عمل نہیں کیا تھا۔ انھوں نے سینئر افسروں کو بتائے بغیر سرکاری اسپتالوں میں سائن بورڈز اور نام کی تختیاں اردو میں بھی لکھی جانے کی ہدایت جاری کی ہے۔ 1 ستمبر کو جاری کردہ آرڈر میں خان نے کہا کہ اناؤ کے محمد ہارون نے شکایت کی تھی کہ بہت سے سرکاری محکمے ریاست کی دوسری سرکاری زبان ہونے کے باوجود اردو کو نظر انداز کررہے ہیں۔
حکومت کی جانب سے جاری کردہ حکم کی تعمیل:
انہوں نے کہا کہ تمام سی ایم اوز کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ تمام اسپتالوں، پرائمری اور کمیونٹی ہیلتھ سینٹرز کے سائن بورڈز پر اردو رسم الخط کے لیے حکومت کی جانب سے جاری کردہ حکم کی تعمیل کو یقینی بنائیں۔ اس ضمن میں ہندوستان ٹائمز کے ذرائع نے ڈاکٹر تبسم خان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی، لیکن ان کا فون بند تھا۔
اناؤ کے رہائشی محمد ہارون نے اپنی شکایت میں کہا تھا کہ اردو کو ریاست کی دوسری سرکاری زبان قرار دیئے جانے کے باوجود محکمہ صحت سمیت کئی سرکاری محکمے حکومتی احکامات پر عمل نہیں کررہے ہیں۔ اگر اس حکومتی حکم پر عمل ہوتا ہے تو 167 ضلعی اسپتالوں، 2,934 بنیادی مراکز صحت اور 873 کمیونٹی ہیلتھ سینٹرز کے ڈسپلے بورڈز پر ہندی کے ساتھ اردو بھی ہوگی۔
واضح رہے کہ اتر پردیش میں ریاست کے تمام چیف میڈیکل آفیسرز (سی ایم اوز) کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ اسپتالوں میں نام کی تختیاں، سائن بورڈ اور دیگر معلومات ہندی کے ساتھ اردو میں بھی لکھی جائیں۔ حکومتی حکم نامے کے ذریعے سی ایم اوز کو ہدایت دی گئی ہے کہ تمام سرکاری اسپتالوں، ضلعی اسپتالوں، پرائمری ہیلتھ سینٹرز، کمیونٹی ہیلتھ سینٹرز اور محکمہ صحت کے دیگر اداروں کے سائن بورڈز، نام کی تختیوں پر بھی اردو میں معلومات ضرور رکھیں۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔