உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بلند شہرتشدد: پولیس کی بڑی لاپرواہی آئی سامنے، گئوکشی کے الزام میں گرفتارکئے گئے چاروں افراد بے قصور

     پولیس 5 دسمبرکو جیل بھیجے گئے ساجد، شرف الدین، بنے خان اورآصف کو169 کی کارروائی کرکے جیل سے نکالنے میں مصروف ہے۔ بلند شہرکے ایس پی شہراتل شریواستوکا کہنا ہے کہ پورے واقعہ کی جانچ چل رہی ہے۔

    • Share this:
      بلند شہرمیں مبینہ گئوکشی اوراس کے بعد سیانا کے چنگراوٹھی میں ہوئے تشدد معاملے میں نیا انکشاف ہوا ہے۔ پتہ چلا کہ پولیس نے جن لوگوں کوگئوکشی کے معاملے میں گرفتارکرکے جیل بھیج دیا، وہ بے قصورہیں۔ پولیس کی ہی جانچ میں ان کے خلاف کوئی پختہ ثبوت نہیں ملا ہے۔ بتادیں کہ تشدد کے بعد سے فرارچل رہے ملزم بجرنگ دل کے ضلع کنوینریوگیش راج نے گئوکشی کے واقعہ میں انہیں لوگوں کو ملزم بنایا تھا۔ اب پولیس 5 دسمبرکوجیل بھیجے گئے ساجد، شرف الدین، بنے خان اورآصف کو 169 کی کارروائی کرکے جیل سے نکالنے میں مصروف ہے۔

      معاملے میں بلند شہرکے ایس پی شہراتل شریواستو کہتے ہیں کہ پورے واقعہ کی جانچ چل رہی ہے۔ معاملے میں ایس آئی ٹی سمیت تمام ٹیمیں جانچ کررہی ہیں۔ جانچ میں یہ سامنے آیا کہ تین دیگرلوگوں نے کچھ اورلوگوں کے ساتھ مل کرگئوکشی کے واقعہ کوانجام دیا ہے، ان کے خلاف پختہ ثبوت ملے ہیں، ان کی گرفتاری 18 دسمبرکوکی گئی ہے۔

      ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ ان سے واقعہ میں استعمال کی گئی جپسی، بندوق اوردیگراشیا برآمد کی گئی ہیں۔ وہیں اس سے پہلے معاملے میں جو4 لوگ گرفتارکئے گئے تھے، ان کے خلاف پختہ ثبوت نہیں ہیں۔ پولیس منصفافہ کارروائی کرتے ہوئے پہلے پکڑے گئے چارملزمین کے خلاف 169 سی آرپی سی کی کارروائی کررہی ہے۔

      واضح رہے کہ مبینہ گئوکشی کے واقعہ کے بعد بلند شہرتشدد کی آگ میں جل گیا تھا اوراس تشدد میں جہاں سیانا انسپکٹرسبودھ کمارسنگھ شہید ہوگئے تھے، وہیں ایک نوجوان سمت کی بھی تشدد کے دوران موت ہوگئی تھی۔ منگل کوپولیس نے گئوکشی کے معاملے میں تین ملازمین کوگرفتارکیا۔ ان میں ندیم، رئیس اورکالا شامل ہیں۔

      پولیس نے بتایا کہ تینوں ہی گایوں کا شکارکرتے تھے۔ ملزمین کے پاس سے پولیس نے لائسنسی بندوق، جپسی اوردیگراشیا برآمد کئے ہیں۔ پولیس نے گرفتارکئے گئے سبھی ملزمین کوجیل بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس اب پہلے سے جیل میں بند 4 بے قصوروں کوجیل سے باہرلانے کی تیاری کررہی ہے۔

      (سیدعلی شرر کی رپورٹ)
      First published: