ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بدمعاشوں پر قہر بن کر ٹوٹی میرٹھ پولیس ، ایک ہی دن میں ہی الگ الگ مڈبھیڑ میں پانچ کو کیا گرفتار

جمعہ کے روز صبح سے دیر رات تک بدمعاشوں کے خلاف چلی پولیس کارروائی میں لوٹ اور چوری کی وارداتوں کو انجام دینے والے پانچ بدمعاشوں کو پولیس مڈبھیڑ میں گولی لگنے کے بعد گرفتار کیا گیا ۔

  • Share this:
بدمعاشوں پر قہر بن کر ٹوٹی میرٹھ پولیس ، ایک ہی دن میں ہی الگ الگ مڈبھیڑ میں پانچ کو کیا گرفتار
بدمعاشوں پر قہر بن کر ٹوٹی میرٹھ پولیس ، ایک ہی دن میں ہی الگ الگ مڈبھیڑ میں پانچ کو کیا گرفتار

کانپور کے وکاس دوبے انکاؤنٹر کے بعد لگتا ہے یو پی پولیس بدمعاشوں کے خلاف اب ایکشن موڈ میں آ چکی ہے ۔ میرٹھ میں گزشتہ کچھ دنوں میں پیشہ ور مجرموں اور ان کے گینگ کے خلاف پولیس کی کارروائی تیز ہوگئی ہے ۔ اسی سلسلے میں جمعہ کے روز صبح سے دیر رات تک بدمعاشوں کے خلاف چلی پولیس کارروائی میں لوٹ اور چوری کی وارداتوں کو انجام دینے والے پانچ بدمعاشوں کو پولیس مڈبھیڑ میں گولی لگنے کے بعد گرفتار کیا گیا ۔


میرٹھ کی صدر تھانہ پولیس نے مڈبھیڑ میں جہاں شاطر گاڑی چور کو گرفتار کیا وہیں ریلوے روڈ پولیس نے موبائل لوٹ کی واردات کو انجام دیکر بھاگ رہے دو بدمعاشوں کو گولی کا نشانہ بنایا اور پیر میں گولی مار کر گرفتار کر کیا ۔ وہیں ٹی پی نگر تھانہ پولیس نے بھی ایک روز قبل جویلری شاپ کو لوٹنے کی کوشش کرکے فرار ہوئے بدمعاشوں کو مٹھ بھیڑ کے بعد دبوچ لیا ۔


مڈبھیڑ کی شروعات اس وقت ہوئی جب صدر تھانہ پولیس کو اطلاع ملی کہ 25 ہزار کا انعامی بدمعاش ذیشان پوّا ویسٹرن روڈ ایم پی ایس کے پاس لوٹ کی واردات کو انجام دینے والا ہے ۔ پولیس ٹیم نے اس کی گھیرا بندی کی اور اسکوٹی پر سوار بدمعاش کو روکنے کی کوشش کی ، جس پر بدمعاش نے گولی چلائی اور پھر جوابی فائرنگ میں ذیشان پیر میں گولی لگنے سے زخمی ہو گیا ۔


بدمعاشوں سے پولیس کی دوسری مڈبھیڑ ٹی پی نگر تھانہ علاقہ کے بھولا روڈ پر ہوئی ، جہاں منیش اور امت نام کے دو لٹیروں کو پولیس نے انکاؤنٹر کے بعد پکڑ لیا ۔ ان بدمعاشوں کے بھی پیروں میں گولی مار کر پولیس نے گرفتار کیا ۔ یہ دونوں بدمعاش کچھ روز پہلے پیٹرول پمپ پر ساڑھے سات لاکھ کی لوٹ کی واردات کو انجام دینے کے بعد جویلری شاپ کو لوٹنے کی کوشش کر رہے تھے۔

انکاونٹر کا تیسرا معاملہ میرٹھ کے ریلوے روڈ تھانہ علاقے میں رات آٹھ بجے پیش آیا ، جہاں موبائل فون چوروں کو مٹھ بھیڑ کے بعد پولیس نے گرفتار کیا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 18, 2020 09:28 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading