உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    یوپی میں پولیس اہلکاروں کو اب ہر 10 دن میں ملے گی ایک چھٹی

    اتر پردیش کے وزیر اعلی اکھلیش یادو نے کام کے دباؤ سے گزر رہے پولیس اہلکاروں کو 10 دنوں کی ڈیوٹی کے بعد ایک دن کی چھٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے

    • Agencies
    • Last Updated :
    • Share this:
      لکھنؤ : اتر پردیش کے وزیر اعلی اکھلیش یادو نے کام کے دباؤ سے گزر رہے پولیس اہلکاروں کو 10 دنوں کی ڈیوٹی کے بعد ایک دن کی چھٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
      ریاستی حکومت کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وزیر اعلی نے پولیس اہلکاروں کو ہفتہ وار چھٹی کی طرح ہر 10 دن کی ڈیوٹی پر ایک چھٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ابھی تک پولیس اہلکاروں کو ایک بھی دن ہفتہ وار چھٹی نہیں ملتی تھی۔
      انہوں نے بتایا کہ پولیس اہلکار روزانہ لمبی اور زیادہ وقت کی ڈیوٹی کرتے ہیں، جس کا براہ راست اثران کی صحت، رویے اور کاکردگی کے معیار پر پڑتا ہے۔ اس وجہ سے وہ اپنی ذاتی، خاندانی اور سماجی ضرورتوں کو بھی صحیح طرح سے پوری کر پاتے ہیں۔ اس کے پیش نظر وزیر اعلی نے یہ فیصلہ کیا ہے۔
      واضح رہے کہ پولیس اہلکاروں کو ہفتہ وار چھٹی دیئے جانے کا مطالبہ کافی پرانا ہے۔ لکھنؤ میں کچھ تھانوں میں اہلکاروں کو ہفتہ وار چھٹی کا بندوبست کیا گیا تھا ، لیکن پھر عملے کی کمی کا حوالہ دے کر اسے بند کر دیا گیا تھا۔
      First published: