உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    یوپی پولیس سیکھ رہی ہے اردو، کھنگالے گی سائٹس اور دستاویزات

    لکھنؤ۔  اتر پردیش پولیس کے جانباز جوانوں کو آج کل اردو سکھائی جا رہی ہے تاکہ وہ ویب سائٹس اور دیگر دستاویزات کی باریکی سے تفتیش کر سکیں۔

    لکھنؤ۔ اتر پردیش پولیس کے جانباز جوانوں کو آج کل اردو سکھائی جا رہی ہے تاکہ وہ ویب سائٹس اور دیگر دستاویزات کی باریکی سے تفتیش کر سکیں۔

    لکھنؤ۔ اتر پردیش پولیس کے جانباز جوانوں کو آج کل اردو سکھائی جا رہی ہے تاکہ وہ ویب سائٹس اور دیگر دستاویزات کی باریکی سے تفتیش کر سکیں۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      لکھنؤ۔  اتر پردیش پولیس کے جانباز جوانوں کو آج کل اردو سکھائی جا رہی ہے تاکہ وہ ویب سائٹس اور دیگر دستاویزات کی باریکی سے تفتیش کر سکیں۔ پولیس افسر اگرچہ اسے عام عمل مان رہے ہیں، لیکن مرکزی خفیہ تنظیم کے ایک سینئر افسر نے یو این آئی سے کہا کہ پولیس کے جوانوں سے اردو سیکھنے کے لئے کہا گیا ہے کیونکہ اطلاع مل رہی تھی کہ دہشت گرد تنظیم کبھی کبھی انگریزی کے ساتھ ساتھ دیگر زبانوں کی ویب سائٹس بھی استعمال کرتی ہے۔


      انہوں نے بتایا کہ اتر پردیش اردو اکیڈمی کی مدد سے پولیس اہلکاروں کو اردو سکھائی جارہی ہے۔ خفیہ تنظیم کا ماننا ہے کہ اتر پردیش کے کئی اضلاع کافی حساس ہیں۔ حکومت نے بھی اسمبلی میں تسلیم کیا کہ صوبے کے 34 اضلاع پاکستان خفیہ تنظیم آئی ایس آئی سے متاثر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کے اردو سیکھنے سے ویب سائٹس کے مطالعہ کے ساتھ ساتھ پرانے دستاویزات کی جانچ پڑتال میں مدد لے گی۔


      دوسری طرف، لکھنؤ کے سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ راجیش کمار پانڈے نے کہا کہ ریاستی اردو اکادمی کے لوگ یہاں 32 پولیس اہلکاروں کو اردو سکھا رہے ہیں۔ مسٹر پانڈے نے کہا کہ تھانوں کے رجسٹر سمیت دیگر دستاویزات کے مطالعہ میں کبھی کبھی پریشانی آتی ہے اس لئے پولیس اہلکاروں کو اردو سکھائی جا رہی ہے۔ گزشتہ 18 نومبر سے شروع ہوئی اردو سکھانے کی کلاس ایک مہینے تک جاری رہے گی۔


      انہوں نے بتایا کہ اردو سیکھنے والوں میں زیادہ تر پولیس دفاتر میں تعینات ملازم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم فرقہ کے بزرگ زیادہ تر اردو میں دستخط کرتے ہیں۔ تھانوں میں آنے والے ان کی درخواستوں کی توثیق میں پریشانی ہوتی ہے۔اردو داں ملازم ہوں گے تو انہیں نپٹانے میں تاخیر نہیں ہوگی۔  انہوں نے بتایا کہ ضلع مجسٹریٹ دفتر کے بھی چند ملازمین کو اردو سکھائی گئی ہے۔


      ملائم سنگھ یادو کے وزیراعلی کے دور میں بھی اردو مترجمین کی بھرتی کی گئی تھی لیکن اب ان سے محکمہ کا مقصد پورا نہیں ہو پا رہا ہے، تو دیگر ملازمین کو اردو کی تربیت دی جا رہی ہے۔

      First published: