ہوم » نیوز » No Category

کیشو پرساد موریہ کے ریاستی صدر بنتے ہی گرمائی یو پی کی سیاست

لکھنؤ : بی جے پی اتر پردیش کے نو منتخب صدر کیشو پرساد موریہ نے کہاہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی آئندہ اسمبلی الیکشن رام مندر کے موضوع پر نہیں ،بلکہ ترقی کے معاملہ پرلڑے گی۔

  • ETV
  • Last Updated: Apr 12, 2016 11:59 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
کیشو پرساد موریہ کے ریاستی صدر بنتے ہی گرمائی یو پی کی سیاست
لکھنؤ : بی جے پی اتر پردیش کے نو منتخب صدر کیشو پرساد موریہ نے کہاہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی آئندہ اسمبلی الیکشن رام مندر کے موضوع پر نہیں ،بلکہ ترقی کے معاملہ پرلڑے گی۔

لکھنؤ : بی جے پی اتر پردیش کے نو منتخب صدر کیشو پرساد موریہ نے کہاہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی آئندہ اسمبلی الیکشن رام مندر کے موضوع پر نہیں ،بلکہ ترقی کے معاملہ پرلڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ یو پی کو بی ایس پی اور سماج وادی جیسی جماعتوں سے آزاد کرانے کے لئے انہیں ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ وہ رام مندر تو بنانا چاہتے ہیں ، لیکن اس کے لیے عدالت، پارلیمنٹ یا سمجھوتے سے راہ ہموار کئے جانے کا انتظار ہے۔

واضح رہے کہ بی جے پی کے نو منتخب ریاستی صدر موریہ پر کئی مقدمے چل رہے ہیں اور وہ اپنی شعلہ بیانی اورشدت پرمبنی گفتگو کے لئے بھی معروف ہیں۔ایک طرف کیشو پرساد موریہ کو اتر پردیش بی جے پی کا نیا صدر منتخب کئے جانے پر جہاں پارٹی اراکین میں جوش وخروش دیکھا جارہا ہے ، وہیں سماج کے کچھ لوگ اس انتخاب پر سوالیہ انشان بھی لگا رہے ہیں ۔

معروف سماجی کارکن ڈاکٹرسلمان خالد کا کہنا ہے کہ مجرمانہ شبیہ والے کیشو رساد کو یوپی کی ذمہ داری سونپ کر بی جے پی نے یہ اشارہ دے دیا ہے کہ وہ ووٹ کے حصول کے لیے ریاست میں امن مخالف اور فرقہ پرستی پر مبنی ماحول بنانا چاہتی ہے، جس سے مذہبی بنیادوں پر ووٹوں کی تقسیم کو یقینی بنایا جاسکے۔

ادھرالہ آباد میں یو پی بی جے پی کے نومنتخب صدرکیشو پرساد موریہ کے سماج وادی پارٹی مکت اتر پردیش کے نعرے پر ریاست کے سینئر وزیر احمد حسن نے سخت ردعمل اظہار کیا ۔ الہ آباد میں عوامی جلسے میں شر کت کیلئے آئے احمد حسن نے کہا کہ بہار کی طرح ہی یوپی میں بھی بی جے پی کا برا حال ہوگا ۔ احمد حسن نےکہا کہ مرکزی حکومت ہرمحاذ پرناکام ہوچکی ہے اور اس کے دورحکومت میں ملک تباہی کی طرف جا رہا ہے ۔

First published: Apr 12, 2016 11:59 PM IST