உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    آر ایس ایس کی بی جے پی کو نصیحت، یوپی اسمبلی انتخابات میں اٹھایا جائے رام مندر کا مدعا

    علامتی تصویر

    علامتی تصویر

    آر ایس ایس نے کہا ہے کہ یوپی اسمبلی انتخابات میں بی جے پی ترقی کے ایجنڈے کے ساتھ ساتھ رام مندر کے ایشو کو بھی اپنے ایجنڈے میں شامل کرے۔

    • Pradesh18
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی۔ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ وقتاً فوقتاً مرکز کی بی جے پی حکومت اور بی جے پی کی زیر اقتدار ریاستوں کو گائڈ لائن جاری کرتا رہتا ہے۔ اسی ضمن میں اترپردیش میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لئے بھی سنگھ نے بی جے پی کو گائڈ لائن جاری کیا ہے۔ سنگھ نے کہا ہے کہ بی جے پی ترقی کے ایجنڈے کے ساتھ ساتھ رام مندر کے ایشو کو بھی اپنے ایجنڈے میں شامل کرے۔ اس نے مرکز کی مودی حکومت کو قومی تعلیمی پالیسی بھی طے کرنے کو کہا ہے۔

      باخبر ذرائع کے مطابق، دہلی کے مہاراشٹر سدن میں آر ایس ایس قیادت کی ایک میٹنگ ہوئی جس میں بی جے پی صدر امت شاہ سمیت پارٹی کے کئی دیگرسینئر لیڈران موجود تھے۔

      ایک گھنٹہ طویل جاری اس میٹنگ میں اترپردیش میں ہونے والے اسمبلی انتخابات سے متعلق بی جے پی کی حکمت عملی پر خصوصی طور پرغور وخوض کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق، سنگھ کے جوائنٹ جنرل سکریٹریز دتاتریہ اور کرشن گوپال نے یوپی الیکشن میں بی جے پی کی تیاریوں کو لے کر جانکاری حاصل کی جس پر انہیں ترقی کے ایجنڈا اور قومی سلامتی سے متعلق حکومت کے ٹھوس اقدامات کے ایجنڈے پر یوپی الیکشن لڑنے کی معلومات دی گئی۔ اس پر آر ایس ایس کے لیڈروں نے کہا کہ اجودھیا میں رام مندر کی تعمیر کا مدعا بھی پارٹی کے ایجنڈے میں شامل کیا جائے۔
      First published: