اعظم خان بولے: ایگزٹ پول سے پورے ملک میں خوف ودہشت کا ماحول ہے
اعظم خان
سماجوادی پارٹی کے قدآور لیڈر اعظم خان نے کہا ہے کہ جو بھی نتیجے آئیں گے وہ پورے ملک کیلئے ہوں گے لیکن ایگزٹ پول کے ساتھ پورے ملک میں دہشت کا ماحول بن گیا ہے اور لوگ گھبرائے ہوئے ہیں۔
لوک سبھا انتخابات کے ووٹوں کی گنتی سے پہلے ایگزٹ پول کے نتائج کے بعد سماجوادی پارٹی کے قدآور لیڈراور رام پور سیٹ سے امیدوار اعظم خان نے کہا ہے کہ جو بھی نتیجے آئیں گے وہ پورے ملک کیلئے ہوں گے لیکن ایگزٹ پول کے ساتھ پورے ملک میں خوف ودہشت کا ماحول بن گیا ہے اور لوگ گھبرائے ہوئے ہیں۔
ایس پی لیڈر نے کہا، 'ٰیہ جمہوریت کیلئے انتہائی افسوسناک ہے۔ اس ایگزٹ پول سے لوگ ڈر گئے ہیں۔ اس ایگزٹ پول سے نہ جانے کیا ہونے والا ہے، یہ بڑی خطرناک علامت ہے'۔
لوک سبھا انتخابات 2019 کی ووٹنگ ختم ہونے کے بعد اتوار کو مختلف ایجنسیوں کے ایگزٹ پول سامنے آئے تھے۔ نیوز18- آئی پی ایس اوایس کے ایگزٹ پول کے مطابق توقع ہے کہ بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے 2019 کے لوک سبھا الیکشن میں 336 سیٹیں جیت سکتی ہے۔ وہیں کانگریس کی قیادت میں لڑ رہے یوپی اے کو محض 82 سیٹوں پر سمٹنا پڑ سکتا ہے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔