اتر پردیش کے شہر بریلی میں آشکشا مترا یا پیرا ٹیچر کو ہفتے کے روز مبینہ طور پر ایک اسکول میں ’مدرسہ میں پڑھائی جانے والی نظم کی طرح‘ نظم کو پڑھنے کی اجازت دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ اس سے قبل مذکورہ پیرا ٹیچر کو نظم پڑھنے کی اجازت دینے کے الزام کے بعد ملازمت سے برخاست کر دیا گیا تھا۔ وشو ہندو پریشد نے اس معاملہ پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔
سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (دیہی) راج کمار اگروال نے کہا کہ شکشا دوست وزیر الدین کو ہفتہ کے روز ہندوؤں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ انھیں جیل بھیج دیا گیا ہے۔ ضلع کے بیسک ایجوکیشن آفیسر ونے کمار نے بتایا کہ وزیرالدین (Waziruddin) کو بھی ملازمت سے برخاست کردیا گیا ہے، جب کہ اسکول کی پرنسپل ناہید صدیقی (Nahid Siddiqui) کو اس سے قبل معطل کردیا گیا تھا۔
’سارے جہاں سے اچھا، ہندوستان ہمارا‘ پولیس نے جمعہ کے روز دائیں بازو کے گروپ وی ایچ پی کی جانب سے لگائے گئے الزام کے تحت ایک اسکول میں اردو نظم پڑھنے پر عملے کے بیانات درج کیے تھے۔ یہ نظم مشہور اردو شاعر علامہ محمد اقبال کی لکھی ہوئی ہے، جنھوں نے ’سارے جہاں سے اچھا، ہندوستان ہمارا‘ بھی لکھا تھا۔ ونے کمار کے مطابق یہ واقعہ فرید پور کے ایک سرکاری ہائی پرائمری اسکول میں پیش آیا۔ اگروال نے جمعہ کو کہا تھا کہ مبینہ واقعہ کا ویڈیو فارنسک جانچ کے لیے بھیجا گیا ہے۔
مذکورہ ویڈیو میں طالب علموں کو ’’میرے اللہ برائی سے بچنا مجھ کو، نیک جو راہ ہو اس راہ پر چلانا مجھ کو، لیب پر آتی ہے دعا بن کے تمنا میری‘‘ پڑھتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔ کمار نے کہا کہ وی ایچ پی کی مقامی یونٹ کے کچھ ارکان نے صدیقی اور وزیر الدین پر ہندو اکثریتی علاقے میں لوگوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا الزام لگایا۔
انہوں نے کہا کہ وی ایچ پی نے یہ بھی الزام لگایا کہ ملزمان طلبہ کا مذہب تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وی ایچ پی کے سٹی صدر سومپال راٹھور کی شکایت پر بدھ کو پرنسپل اور پیرا ٹیچر کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔
’بچے کی دعا‘علامہ محمد اقبال کی یہ نظم ’بچے کی دعا‘ کے نام سے کلیات اقبال میں شامل ہے۔ یہ مشہور نظم ہے۔ جو کہ ہندوستان کے کئی اسکولوں میں اسمبلی کے دوران اجتماعی طور پر پڑھی جاتی ہے۔ اس نظم کو پڑھتے ہی بہت سے لوگ اپنے اسکولی دور کو یاد کرتے ہیں۔
لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری
زندگی شمع کی صورت ہو خدایا میری!
دور دنیا کا مرے دم سے اندھیرا ہو جائے!
ہر جگہ میرے چمکنے سے اجالا ہو جائے!
ہو مرے دم سے یونہی میرے وطن کی زینت
جس طرح پھول سے ہوتی ہے چمن کی زینت
یہ بھی پڑھیں: زندگی ہو مری پروانے کی صورت یارب
علم کی شمع سے ہو مجھ کو محبت یارب
ہو مرا کام غریبوں کی حمایت کرنا
درد مندوں سے ضعیفوں سے محبت کرنا
مرے اللہ! برائی سے بچانا مجھ کو
نیک جو راہ ہو اس رہ پہ چلانا مجھ کو
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔