உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ! عظیم اتحاد: یوپی میں 37۔37 سیٹوں پر لڑیں گے ایس پی۔ بی ایس پی، کانگریس کو بس دو سیٹیں

    فائل فوٹو

    فائل فوٹو

    ذرائع نے بتایا کہ مایاوتی کے دہلی کے تیاگ راج مارگ پر واقع گھر پر اکھلیش یادو کے ساتھ میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ کے دوران ایس پی اور بی ایس پی سربراہ مایاوتی کے درمیان اتحاد پر مہر لگانے کے ساتھ ہی سیٹوں کی تعداد کو بھی منظوری دے دی۔

    • Share this:
      لوک سبھا انتخابات میں یوپی میں مل کر لڑنے پر ایس پی اور بی ایس پی میں اتفاق ہو گیا ہے۔ ایس پی صدر اکھلیش یادو اور بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے اتحاد کے تحت سیٹوں کے بنٹوارے کو منظوری دے دی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ مایاوتی کے دہلی کے تیاگ راج مارگ پر واقع گھر پر اکھلیش یادو کے ساتھ میٹنگ  ہوئی۔ میٹنگ کے دوران ایس پی اور بی ایس پی سربراہ مایاوتی کے درمیان اتحاد پر مہر لگانے کے ساتھ ہی سیٹوں کی تعداد کو بھی منظوری دے دی۔

      ذرائع کے حوالے سے خبر ہے کہ ایس پی اور بی ایس پی 37۔37 سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑے کریں گے۔ دو سیٹیں راشٹریہ لوک دل کیلئے (ممکنہ طور پر اجت سنگھ اور جینت چودھری ) کیلئے چھوڑی جائے گی۔ دو سیٹیں عظیم اتحاد کے دیگر ساتھیوں (ممکنہ طور پر اوم پرکاش راج بھر کی پارٹی ) کیلئے چھوڑی جائیں گی۔ اس جے تحت راہل گاندھی کیلئے امیٹھی اور سونیا گاندھی کیلئے رائبریلی سیٹ چھوڑی جائیں گی، دیگر سیٹوں پر ایس ہی اور بی ایس پی اتحاد اپنے امیدوار اتاریں گے۔

      ذرائع نے بتایا کہ دیگر ساتھیوں کے مہاگٹھ بندھن میں نہیں جڑنے کی حالت میں 1۔1 سیٹیں ایس پی اور بی ایس پی آپس میں بانٹ لیغی۔ کانگریس کو فی الحال دو سے زیادہ سیٹیں دینے سے دونوں لیڈران نے انکار کر دیا ہے۔

       
      First published: