ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بجٹ اجلاس: اسدالدین اویسی نے لوک سبھا میں اٹھایا جامعہ معاملہ، کہا۔ گولیاں چلوا رہی ہے حکومت

لوک سبھا میں بولتے ہوئے حیدرآباد سے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے کہا کہ ہم تمام جامعہ کے بچوں کے ساتھ ہیں۔ یہ حکومت بچوں پر ظلم کر رہی ہے۔

  • Share this:
بجٹ اجلاس: اسدالدین اویسی نے لوک سبھا میں اٹھایا جامعہ معاملہ، کہا۔ گولیاں چلوا رہی ہے حکومت
اسدالدین اویسی لوک سبھا میں بولتے ہوئے

نئی دہلی۔ جمعہ کو صدر جمہوریہ کے خطاب کے ساتھ ہی پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس شروع ہو گیا ہے۔ اس کے بعد ہفتہ کو وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے بجٹ پیش کیا۔ بجٹ پیش ہونے کے بعد آج پارلیمنٹ کی کارروائی کا پہلا دن ہے۔


لوک سبھا میں بولتے ہوئے حیدرآباد سے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے کہا کہ ہم تمام جامعہ کے بچوں کے ساتھ ہیں۔ یہ حکومت بچوں پر ظلم کر رہی ہے۔ یہ جانتے ہیں کہ ایک بچے کی آنکھ چلی گئی، بیٹیوں کو مار رہے ہیں۔ شرم آنی چاہئے ان کو، بچوں کو گولیاں مار رہے ہیں۔



اس سے پہلے لوک سبھا میں کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ ہندوستان کے عام لوگ آئین بچانے کے لئے احتجاج کر رہے ہیں۔ وہ آئین کو ہاتھ میں لے کر احتجاج کر رہے ہیں اور قومی ترانہ گا رہے ہیں لیکن ان پر ہی گولیاں چلوائی جا رہی ہیں۔ ملک کے لوگوں کو بے رحمی سے مارا جا رہا ہے۔

First published: Feb 03, 2020 01:12 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading