نئی دہلی : پارلیمنٹ میں مودی حکومت کے دو وزراء کو لے کر جم کر ہنگامہ ہوا۔ فروغ انسانی وسائل کی وزیر اسمرتی ایرانی اور وزیر مملکت رام شنکر کٹھیریا کے بیانات کو لے کر اپوزیشن نے پارلیمنٹ میں زبردست ہنگامہ آرائی کی ، جس کی وجہ سے دونوں ایوان کو 10 منٹ کے ملتوی بھی کرنا پڑا۔
راجیہ سبھا میں بی ایس پی کی سربراہ مایاوتی نے اسمرتی ایرانی کے خلاف استحقاق کی خلاف ورزی کی تجویز پیش کی ہے جبکہ لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ملک ارجن كھرگے اور جیوترادتیہ سندھیا نے کٹھیریا کے بیان کو لے کر تحریک التوا پیش کی۔
اسمرتی ایرانی کے خلاف اپوزیشن متحد ہے۔ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ جے این یو اور روہت ویمولا معاملے پر ایوان میں بحث کے دوران اسمرتی نے جو جواب دیا اس میں غلط معلومات دی گئی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ اسمرتی ایرانی نے پارلیمنٹ میں پانچ غلط حقائق پیش کئے ہیں اور انہوں نے جان بوجھ کر ایوان کو گمراہ کیا ہے۔
وہیں بی جے پی لیڈر اور مرکزی وزیر مملکت رام شنكر کٹھیریا کے آگرہ میں دئے گئے متنازع بیان پر بھی ہنگامہ ہورہا ہے۔ اسے لے کر اپوزیشن نے حکومت کو گھیرنے کا اعلان کیا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔