உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    آگسٹا ویسٹ لینڈ پر پارلیمنٹ میں ہنگامہ، ایوان کی کارروائی بار بار ملتوی

    نئی دہلی۔ آگسٹا ویسٹ لینڈ معاملہ میں آج پارلیمنٹ میں جم کر ہنگامہ ہوا۔

    نئی دہلی۔ آگسٹا ویسٹ لینڈ معاملہ میں آج پارلیمنٹ میں جم کر ہنگامہ ہوا۔

    نئی دہلی۔ آگسٹا ویسٹ لینڈ معاملہ میں آج پارلیمنٹ میں جم کر ہنگامہ ہوا۔

    • Share this:
      نئی دہلی۔ آگسٹا ویسٹ لینڈ معاملہ میں آج پارلیمنٹ میں جم کر ہنگامہ ہوا۔ کانگریس نے آج براہ راست وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانے پر لیا۔ پارلیمنٹ میں کانگریسیوں نے مودی کے خلاف جم کر نعرے بازی بھی کی۔ اس کے چلتے پارلیمنٹ کو بیچ بیچ میں ملتوی کرنا پڑا۔

      راجیہ سبھا میں کانگریس لیڈر آنند شرما نے کہا کہ وزیر اعظم آگسٹا کیس میں باہر ایسے بیان دے رہے ہیں جو ایوان میں دئے گئے بیان سے مختلف ہیں۔ اس پر چیئرمین نے کہا کہ وزیر اعظم نے ایوان سے باہر بیان دیا ہے، اس پر وہ کچھ نہیں کر سکتے۔ غلام نبی آزاد نے بھی یہی مسئلہ اٹھایا۔ انہوں نے اخبار دکھاتے ہوئے کہا کہ پی ایم کس طرح آگسٹا پر بیان دے رہے ہیں۔

      اس پر پارلیمانی امور کے وزیر مملکت مختار عباس نقوی نے کہا کہ وزیر اعظم نے وہی کہا جو پوری دنیا جانتی ہے، جسے اٹلی کی عدالت نے کہا، آپ خود جان بوجھ کر بات کا بتنگڑ بنانا چاہتے ہیں۔

      کانگریس ممبر پارلیمنٹ مودی کے خلاف نعرے بازی بھی کر رہے تھے۔ کانگریس ممبران پارلیمنٹ ویل میں آکر 'نریندر مودی جھوٹا ہے' کے نعرے لگا رہے تھے۔ اس پر مختار عباس نقوی نے چیئرمین سے کہا، سر انہیں منع کیجئے، یہ کس طرح کے نعرے وزیر اعظم کے لئے لگا رہے ہیں۔ ہم بھی اس طرح کے نعرے لگا سکتے ہیں۔ سونیا جی کا نام لیا ہے تو اتنی پریشانی ہو رہی ہے۔
      First published: